اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں طبی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے جن سے 30 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو ضروری طبی مدد مہیا کی جائے گی۔

'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے یہ اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا میں 42 مقامات پر صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات درپیش ہیں جن میں سے 17 جگہوں پر فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

جنگیں، وبائیں، موسمیاتی حوادث اور دیگر ہنگامی حالات الگ تھلگ یا اکا دکا واقعات نہیں ہوتے بلکہ یہ تواتر سے پیش آتے اور ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں جن کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Tweet URL

ان کا کہنا ہے کہ اس اپیل کا مقصد محض وسائل کا انتظام کرنا نہیں بلکہ 'ڈبلیو ایچ او' کو زندگیاں بچانے کے قابل بنانا، صحت کے حق کا تحفظ کرنا اور لوگوں کو امید دینا بھی ہے۔

(جاری ہے)

بحران زدہ دنیا

یہ اپیل ایسے موقع پر کی گئی ہے جب طبی نظام پر غیرمعمولی تعداد میں حملے ہو رہے ہیں۔ 'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق گزشتہ سال ہی 15 ممالک میں مسلح تنازعات کے دوران صحت کی سہولیات پر 1,515 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی اور ضروری طبی خدمات کا نقصان ہوا۔

'ڈبلیو ایچ او' جمہوریہ کانگو، مقبوضہ فلسطینی علاقے، سوڈان اور یوکرین سمیت دنیا کے متعدد جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

ادارہ ان ممالک میں ہنگامی طبی مدد مہیا کرتا، لوگوں کو ذہنی صحت کی خدمات پہنچاتا اور غذائی قلت و زچہ بچہ کی طبی ضروریات پوری کرنے کے اقدامات اٹھاتا ہے۔

ادارے نے یوکرین میں تباہ شدہ ہسپتالوں کی جگہ چھوٹے طبی مراکز قائم کیے ہیں تاکہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو صحت کی ضروری خدمات میسر رہیں۔

اسی طرح، گزشتہ سال غزہ میں سلامتی اور انتظام و انصرام کے سنگین مسائل کے باوجود بچوں کو پولیو ویکسین کی 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پلائی گئیں اور اس بیماری کو وبائی صورت اختیار کرنے سے روکا گیا۔

عالمگیر طبی تحفظ

'ڈبلیو ایچ او' فوری مدد فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو اپنی صحت کا تحفط کرنے کے لیے بااختیار بنانے، طبی مساوات کو فروغ دینے اور بیماریوں کے مقابلے کی تیاری میں بھی مدد مہیا کر رہا ہے۔

انتہائی مشکل حالات میں بھی بیماریوں کی وجوہات سے نمٹنے اور طبی سہولیات تک رسائی یقینی بنانے کے اقدامات سے عالمگیر طبی تحفظ کے لیے مضبوط بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی اپیل پر وسائل مہیا کرنے سے ناصرف فوری توجہ کے متقاضی مسائل پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ عالمگیر طبی مستقبل کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے گا۔

مساوات، استحکام اور بنیادی حق

انہوں نے اس اپیل کو عالمگیر یکجہتی کے لیے پکار قرار دیتے ہوئے عطیہ دہندگان سے کہا ہے کہ وہ اس پر فیصلہ کن اقدامات کریں۔

گزشتہ سال 40 فیصد طبی امدادی ضروریات ہی پوری ہو سکی تھیں جس کے باعث یہ فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آئی تھی کہ کون سے لوگ ترجیحی طور پر اس مدد کا مستحق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوری مالی مدد کے بغیر آئندہ بھی لاکھوں لوگوں کی صحت و زندگی خطرے میں رہے گی اور دنیا کے کمزور اور غیرمحفوظ لوگوں کے لیے یہ خطرہ کہیں زیادہ ہو گا۔ یہ اپیل دراصل مساوات، استحکام اور اس مشترکہ اصول پر سرمایہ کاری ہے کہ صحت ایک بنیادی انسانی حق ہے۔

'ڈبلیو ایچ او' ان مالی وسائل کے ذریعے جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں کو طبی مدد پہنچانے، موسمیاتی بحران کے طبی اثرات پر قابو پانے اور صحت کی سہولیات تک تمام لوگوں کی مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لوگوں کو کے لیے صحت کی

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کو پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

 عالمی بینک نے پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کر لیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے، عالمی بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، عالمی بنک تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی، چائلڈ سٹننگ کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا منصوبوں میں شامل ہیں۔ اقتصای امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا بھی شامل ہے، مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، 12 ملین طلبہ کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بھی شامل ہیں، سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 30 ملین افراد کیلئے غذائی تحفظ، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانا بھی شامل ہے، سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • عالمی ادارئہ صحت کی ڈیڑھ ارب ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل
  • یوکرین: جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر امداد کی اپیل
  • ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
  • عالمی بینک کے 20ارب ڈالر کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘وزیراعظم
  • دیامر: علما کے فتویٰ کے بعد امداد میں ملی انگیٹھیاں نذر آتش
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار
  • آرمی چیف کی کاوشوں نے ملکی بنیاد مضبوط بنانے کیلئے اہم کام کیا، وزیراعظم
  • عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان
  • عالمی بینک کا پاکستان کو پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ