190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر بانی پی ٹی آئی کا کیا کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیا ردعمل تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلےپر ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت کے فیصلےپر ہنس پڑے،بشریٰ بی بی بھی فیصلہ سن کر مسکرائیں۔
ان کاکہناتھا کہ متنازعہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے،بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے،بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات جاری رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ حکومت کے پاس 7دن کاوقت ہے،کمیشن میں پیشرفت نہیں ہوتی تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اڈیالہ تو بہت اہم جگہ ہے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے کیس میں مسکراتے ہوئے ریمارکس
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر نے
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹرشبلی فراز کا کہناتھا کہ القادر ٹرسٹ سے حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا، القادر ٹرسٹ سے بانی اور بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہم ثابت قدم ہیں،آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ بانی اور کارکنوں پر بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں۔
عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا
مزید :