شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں پر بےجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: "پرفارم نہ کیا تو تنخواہ سے کٹوتی ہوگی" بھارتی بورڈ کا بڑا فیصلہ
بی سی سی آئی سینٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک میچ کھیلنا بھی لازمی قرار دیا ہے، جس سے استثناء پر صرف غیر معمولی حالات پر ہوگا۔ اس کیلئے بھی کرکٹر کو سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سے باضابطہ اطلاع اور منظوری درکار ہوگی۔
کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ بیرون ملک دوروں پر اضافی سامان لے جانے پر پابندیاں عائد ہوں گی، مثلاً ۔ "ذاتی عملے (مثلاً، پرسنل مینیجرز، شیفز، اسسٹنٹ، اور سیکیورٹی) وغیرہ"۔
مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے روہت، گمبھیر میں اختلافات پیدا کردیے
پلئیرز کے 45 روزہ ٹور کے دوران پارٹنرز اور بچوں (18 سال سے کم عمر) کو ہر سیریز میں 2 ہفتوں تک کیلئے ایک دورے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح پلئیر ایک جگہ ہی رہائش اختیار کرنے کے پابند ہوں بصورت دیگر وہ اپنا خرچہ خود برداشت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان
اسی طرح عمل نہ کرنے والوں کیخلاف بھارتی بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت پلیئر کنٹریکٹ کے تحت ریٹینر کی رقم/میچ فیس سے کٹوتی بھی کرسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی بورڈ
پڑھیں:
سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
سوات:خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔