Daily Ausaf:
2025-01-18@10:09:01 GMT

انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

یواےای(نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ فخر زمان نے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ایم آئی امارات کے خلاف فتح دلوا دی، ایم آئی امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کے درمیان میچ میں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.

1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردا ر ادا کیا۔ انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنزبنائے اس اننگ میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی پہلی سالگرہ پر نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایم ا ئی امارات انٹرنیشنل لیگ ڈیزرٹ وائپرز

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے 

ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پہلا دن

ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔نئے آنیوالے بلے کامران غلام بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پا سکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے
  • گورنر الیون نے دوستانہ میچ میں شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پیر کو آپریشنل ہونے کا امکان روشن
  • چند اہم انٹرنیشنل ڈویلپمنٹس
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل ہوگا؟حکومت نے بتادیا
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
  • آئی سی سی رینکنگ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار