وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پرغور اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ فرنٹیئر کور کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کی منظوری اورسالانہ ری بیسنگ ٹائم لائن پر نظر ثانی کیے جانے کی بھی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔