190ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا، عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی عملے نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، جو پہلے سے محفوظ ہے۔ اس سے قبل 3 بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔
احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی، اس کے بعد 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا وقت دیا گیا لیکن تینوں بار فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس wenews احتساب عدالت بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان فیصلہ کل وی نیوز