آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو اپنے پیسوں اور اجارہ داری کے بَل پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے والا بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے پیچھے پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ 

بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ذرائع سے خبریں چلانا شروع کردی ہیں کہ افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ میں انڈین کپتان روہت شرما کے پاکستان جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ نئے بورڈ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا سے روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہمیں تو ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، نہ ہی ایسی کوئی بات آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ رہی ہے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

بھارتی بورڈ ذرائع نے کہا کہ وہ کسی صورت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواہشات پوری نہیں کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی جانیوالوں کیلئے بُری خبر

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی میں افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کو محدود رکھا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ ہیں، اگر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی تو پھر چیمپئینز ٹرافی کا فیصلہ کن میچ لاہور میں ہوگا، یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ تب جے شاہ ٹرافی دینے کیلئے پاکستان آتے ہیں یا نہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی افتتاحی تقریب

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رواں ماہ ایک بار پھر پاکستان لائی جائے گی اور فائنل تک یہ ٹرافی ملک میں ہی موجود رہے گی۔

نومبر میں ٹرافی ورلڈ ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی تاہم لاہور کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی اور آئی سی سی حکام ٹرافی ٹور کی حتمی تفصیلات جلد طے کریں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری جبکہ فائنل 9 مارچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی،بھارت کا افتتاحی تقریب کو متنازع بنانے کیلئے پروپیگنڈہ
  • چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر انجرڈ
  • اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
  • صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے تصدیق ہوگئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
  • چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17 فروری کوکرائے جانے کا امکان