اسلام آباد:

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی۔

ایف بی آر نے آذربائیجان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2024 اور ٹرانزٹ ٹریڈ رولز 2024 کے تحت ایس آر او جاری کردیا ہے جو کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔

حکم نامے کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی، آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لئے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی۔

تمام ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کو کسٹمز کے ساتھ ”گردشی انشورنس گارنٹی پی ڈی اکاؤنٹ“ کھولنے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کی آئی ڈیز تیار کرے گا، تاجر، سرکاری تنظیمیں، اقوام متحدہ یا سفارتی مشن مطلوبہ رجسٹریشن پروفارما مکمل کریں گے جو آذربائیجان کی متعلقہ وزارت کی طرف سے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں الیکٹرانک طور پر پیش کیا جائے گا۔

پاکستان سے باہر نکلنے یا داخل ہونے والی ہر گاڑی کے پاس مجاز اتھارٹی کی جانب سے مقررہ فارمیٹ پر جاری کردہ درست اجازت نامہ ہوگا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور، کوئٹہ اور گوادر اپنے متعلقہ زمینی سرحدی کسٹم اسٹیشنوں پر اجازت نامے جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کی ٹرانزٹ ٹریڈ

پڑھیں:

سعودی عرب : اسکول میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ناگزیر

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اسکول میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ، جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے ۔وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت
  • آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی
  • گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بینک گارنٹی ختم
  • وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
  • سعودی عرب : اسکول میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ناگزیر
  • آذربائیجان نے یو ایس ایڈ سے تعاون کا معاہدہ معطل کردیا
  • انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز کو 800 ملین روپے کی اسٹرکچرڈ گارنٹڈ ٹریڈ فنانس سہولت فراہم