UrduPoint:
2025-04-13@16:05:54 GMT

چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) بیجنگ کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ چین مستقبل قریب میں تائیوان کے لیے بعض گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تائیوان سے دوبارہ اتحاد کو کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر

اس اقدام پر عمل درآمد سے آبنائے تائیوان کے اس پار تائیوان کے قریب ترین چینی صوبے شنگھائی اور جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے رہائشیوں کو خود مختار جزیرے تائیوان کا سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

البتہ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے گروپ ٹورز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔

چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز ’سیچوان‘ لانچ کر دیا

چین تائیوان کے گروپ ٹور دوبارہ کیوں شروع کرنا چاہتا ہے؟

چینی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ یہ دورے آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے "مفادات اور فلاح و بہبود کے معاملات کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

"

اس نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے جزیرہ تائیوان اور چین کے درمیان کی "آبنائے کے لوگوں کے درمیان ربط کو معمول پر لانے کو فروغ ملے گا۔"

تائیوان کے آس پاس درجنوں چینی طیاروں اور جہازوں کی مشقیں

تائیوان کی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

چین اور تائیوان کے کشیدہ تعلقات

چین اور تائیوان نے آبنائے میں سفر پر کافی دنوں سے اپنی پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

گزشتہ سال جون میں، تائیوان نے چین کے لیے اپنی سفری وارننگ بڑھاتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ جب تک بالکل ضروری نہ ہو وہ چین کا دورہ نہ کریں۔

تائیوان کے قریب چینی عسکری سرگرمیاں

واضح رہے کہ بیجنگ کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے "سخت" حامیوں کو پھانسی دینے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد اس طرح کی سفری ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بیجنگ خود مختار جزیرے کو اپنے ہی علاقے کے حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔

تائیوان کے ارد گرد چین کی تازہ جنگی مشقیں شروع

حالیہ برسوں میں چین نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تائی پے کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں بھی تیز کی ہیں۔

اس نے جزیرے کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر کے فوجی دباؤ کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط
  • ڈائر وولف کے بعد قدیم ہاتھیوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ شروع
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
  • چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے
  • چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع