کرم میں قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پشاور:گزشتہ روز کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 5 ڈرائیور تاحال لاپتا ہیں اور 5 اہلکار زخمی ہیں۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں جبکہ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
دہشتگردی کے واقعے کے بعد کرم جان والے مال بردار قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حملے میں
پڑھیں:
میرپورخاص: غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی
میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل میرپورخاص میں غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار 36 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 36 ملزمان میں سے 22 کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ 14 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔
ملزمان نے 8 اپریل کی رات غیر ملکی فوڈ چین پر پتھراؤ کیا اور آگ لگا دی تھی جبکہ موقع پر پہنچنے والی پولیس پر بھی حملہ کیا، پولیس نے 200 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو اور تصاویر کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔