پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا ہے

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں نہ مجھے فائدہ ہوا ہے اور نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا، ایک آمراپنی ذات کے لیے یہ سب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کوپلاٹ دیے گئے، جوساتھ ہے وہ آزاد ہیں اور جو مخالف ہیں انہیں سزائیں دی جارہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میری اہلیہ گھریلو عورت ہے، اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، اہلیہ کوسزا مجھے تکلیف دینے کے لیے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس wenews آمر اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سزا عدلیہ کی ساکھ عمران خان فیصلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس اہلیہ بانی پی ٹی ا ئی فیصلہ نے کہا

پڑھیں:

یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، عمر ایوب کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 4اکتوبر احتجاج پر درج تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا۔

موٹروے پر مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحق

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، پراسیکیوٹر نے کہاکہ تفتیشی نے ریکارڈ لیکر آنا ہے وہ ابھی تک نہیں آیا،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،عدالت نے تمام مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت کنفرم کردی،عدالت نے 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست دائر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
  • اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا
  • امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
  • امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
  • میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس
  • یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، عمر ایوب کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم