2025-04-17@02:30:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2522
«مطالعہ پاکستان»:
(نئی خبر)
پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 317800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 272462 روپے کا ہو گیاہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر کمی کے بعد 3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ...
25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج 33 سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔ آج پاکستان کو پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنے 33 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 1992 کے عالمی کپ میں کیا ہوا تھا؟ 1992 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا سفر میلبرن سے شروع ہوا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے...
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی کے دوران مقامی ٹی وی چینل پر ہاردک پانڈیا اور عبدالرزاق سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔ چیمپئینز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر لمبی لمبی ہٹنگ کرنا پاکستان کیلئے نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بالنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اسکی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے، اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم...
نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ اور دیرپا...
پشاور/ اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سیل نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے مطابق نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں کا ڈیش بورڈ اَپ ڈیٹ کر رہا ہے، صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کی تفصیل 27 مارچ تک ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے انخلا میں 07 دن باقی ہیں۔ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ واپسی کا...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے پورا کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس تنازع کا حل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے انہوں...
ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں، پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے پاکستان میں 21 فیصد افراد کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی ہے لیکن بہت سے لوگ مالی لین دین کے لیے غیر رسمی نیٹ ورکس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق جاری کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی میں سے 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں اس لیے بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو اب رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ مزید...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین اس افسوسناک خبر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے چیئرمین سینیٹ یوسف...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہاکہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائےگی، فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید...
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستانی نوجوان عبدالرحمن نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والیبیسٹ ڈپلومیٹ کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی اس مقابلے میں انہوں نے ا پنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے 50سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور "بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ اور "ٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کر لئے انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ماؤں اور نومولود بچوں میں تشنج کی بیماری (ایم این ٹی) کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ادارے نے پاکستان کی وفاقی حکومت کی درخواست پر اور یونیسف کے اشتراک سے ایک ہفتے پر مشتمل جائزے کے بعد بتایا ہے کہ دونوں علاقوں میں اس مرض کا وجود باقی نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہر سال 90 فیصد بچوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں، یونیسیف بڑی حد تک یہ کامیابی تشنج کے خلاف لگائے گئے حفاظتی ٹیکوں کی مرہون منت ہے اور گزشتہ سال ہی ملک بھر میں 54 لاکھ حاملہ اور بچوں کو جنم دینے والی ماؤں...
کراچی: پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔ نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود...
کراچی: پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی بہتری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے تاہم اس مقصد کے لیے بنائے گئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ اور اگنائٹ کی کارکردگی پر خود ٹیلی کام انڈسٹری نے سوالات اٹھادیے ہیں۔ یونیورسل سروسز فنڈ کے بورڈ میں بھی سیلولر کمپنیوں کی دو سالوں سے کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ اگنائٹ میں بھی اور یونیورسل سروس فنڈ میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے۔ بیوروکریٹس کی ناقص پالیسیوں کے باعث اہم منصوبے رُک چکے ہیں، جبکہ پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔ ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری نے یونیورسل سروس فنڈ میں...
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کاپیرا گوے سے مقابلہ ہوگا۔رمضان میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کا ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ڈیوس کپ تیاری کیلئے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ جبکہ سینئرز نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ اعصام الحق نے کہ 26مارچ تک کھیلے جانیوالے سرینا ٹینس ماسٹر کپ میں ٹاپ ایٹ پلیئرز لیڈیز، مینز، اور ڈبلز کیٹگری میں مقابل ہونگے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ کے انعامات تقسیم ہونگے۔
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...
آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ 17واں سالانہ بسلسلہ عالمی یوم...
عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ آج انہیں جہان فانی سے رخصت ہوئے 8 برس بیت چکے ہیں مگر پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات آج بھی ہر کسی کے ذہن میں نقش ہیں۔ عبدالستار ایدھی کو عوام کی جانب سے آج بھی بہت عزت سے نوازا جاتا ہے لیکن ایدھی صاحب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کسی نے پان کھا کر ان کی تصویر پر تھوک دیا ہے۔ جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا...
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس...
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے مرحوم مجید نظامی ایک نڈربیباک اخبار نویس تھے ڈکٹیٹر کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرے نوائے وقت کیساتھ پرانا رشتہ ہے مرحوم مجید نظامی کیساتھ لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریبات میں ملاقات ہوتی رہی نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر تمام انتظامیہ اور سٹاف کو مبارک بادپیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصرنے روزنامہ نوائے وقت کی 85سالہ تقریبات کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقد تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارسیدال خان ناصر نے کہا کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار...
گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔شہریوں نے ملک سے محبت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا، شہریوں نے بڑا قومی پرچم تھام کر وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے ملک سے محبت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا، شہریوں نے بڑا قومی پرچم تھام کر وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کیا، سمندر کی لہروں کے ساتھ جھومتے سبز ہلالی پرچم نے گوادر کی فضاؤں کو وطن کی محبت سے مہکا دیا۔ ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی گئی، یوم پاکستان پر وادی...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے کشیدگی میں کمی کیلیے متعدد اقدامات پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کامیابی افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے محمد صادق کے 3روزہ دورہ کابل سے ملی جس میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، صرف افغان وزیر خارجہ و تجارت کیساتھ ملاقاتوں کو منظر عام پر لایا گیا، دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ محمد صادق کے دورہ سے کئی ماہ سے جاری سردمہری ختم ہونے کی امید بنی ہے، فریقین نے ایک میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا جس میں اعلیٰ سطح پر بھی باقاعدگی سے رابطے کئے جائینگے۔ مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی الخوارج...
پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کو عالمی موسمیاتی دن 2025 "آئیں مل کر پیشگی انتباہی نظام میں خلا کو پُر کریں" کے سلوگن کے تحت منایا۔ یہ دن 1950 میں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (WMO) کے قیام کی یاد میں ہر سال مارچ میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے ڈبلیو ایم او ڈے 2025 کو انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس میٹ کمپلیکس کراچی میں تقریب اور نمائش کے ساتھ منایا۔ تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی اور سابق چیف میٹرولوجسٹ محمد توصیف عالم نے کیا۔ اس موقع پر روایتی اور جدید موسمیاتی و سیسمولوجیکل آلات، موسم کے نقشے اور مختلف ایوی ایشن، فلکیاتی، ہائیڈرولوجیکل اور موسمیاتی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے، امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاقپاکستان نےحالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے بات ریاست کرتی ہے، محکمہ خارجہ کو صوبے کے کوئی ٹی او آر نہیں گئے، مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، ان کا فالو آپ نہیں ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ...
نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا، 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں وزیر اعلیٰ...
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانینصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ عظمیٰ بخاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) 85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان اورخیبرپخونخوا میں پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ قلات ڈسٹرکٹ میں کیے گئے ایک حملے میں چار پنجابی ورکرز کو ہلاک کر دیا گیا۔ کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ عرصے میں بلوچ لبریشن آرمی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے، جن میں جعفر ایکسپریس پر کیا گیا خونریز حملہ بھی شامل ہے۔ تشدد کا دوسرا واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر رونما ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے سولہ حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاک فوج...
اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے اور جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنے والوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں، اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پر اتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ خیال رہےکہ وفاقی حکومت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور...
فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قیام پاکستان کی علامت کی حیثیت رکھنے والے مینار پاکستان کی سیر کے لئے آنے والوں کو اس 23 مارچ کو بھی عمارت تک پہنچنے یا اس کی سیڑھیاں یا لفٹ استعمال کرتے ہوئے عمارت کے اوپر جانے کی اجازت گزشتہ 14 سالوں کی طرح نہیں ہو گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق2000 کی دہائی کے وسط میں لاہور میں موجود تاریخی ورثوں میں سے اہم ترین مینار پاکستان کی عمارت پر چڑھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی وجہ ایک آدھ مرتبہ شہریوں کی اس عمارت پر سب سے اوپر والی منزل سے ’خودکشی کی کوشش‘ اور عمومی سکیورٹی خدشات تھے۔مینار پاکستان کے چبوترے کے گرد خاردار تار لگا دی...
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈز کا اخراج دوگنا سے بھی زیادہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ مالی سال 25 میں جولائی تا فروری کے دوران منافع کا اخراج 103.94 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 76 کروڑ ڈالر تھا۔ زیادہ منافع کا اخراج پابندیوں میں آسانی کی علامت ہے، لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش سطح سے نیچے رہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس 4 سال بعد بند،اداکارہ ریا چکرورتی کیلئے کلین چٹ ...
پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940ء کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود ہمارے قائدین نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔...

23 مارچ ہمیں اس لمحے کی یاد دلاتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا: احسن اقبال
—فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہمیں اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔احسن اقبال نے یوم پاکستان کے حوالےسے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمارے شعور، اجتماعی خودی اور عزم کی علامت ہے جس کی و جہ سے آج پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمارے پاس ہے۔ آج 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خود کفالت، جدید ترقی اور باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ...
یوم پاکستان کے موقع پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا۔اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تھے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ Post Views: 1
23 مارچ 1940 کو لاہور میں منظور ہونے والی قراداد پاکستان کو 85 سال مکمل ہوگئے ہیں جس پر آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ دن کے آغاز پر مساجد اور عبادتگاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس بار یوم پاکستان کی تقریبات محدود مگر پروقار طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دن روایتی پریڈ کی تقریب ایوان صدر کے احاطے میں رکھی گئی ہے جس...
پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، جسے ہمیں دل و جان سے سنبھالنا اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یومِ پاکستان 23 مارچ 2025ء کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اْس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پانی کی...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ ویسٹ کا ہمیشہ سے ایجنڈا رہا ہے ٹریڈ کو اوپن کرنا، اس پر کم سے کم پابندیاں ہوں، ڈبلیو ٹی او کی اسی وجہ سے تشکیل ہوئی تھی کہ ٹریڈ لبرلائزیشن ہو۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویومیں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت نے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معیشت کھولنے سے 2030 تک شرح نمو 4.6 فیصد اور برآمدات 47 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، اوسط ٹیرف میں 43 فیصد کمی...
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلق اعتدال کی طرف آرہا ہے، رویوں میں نرمی آرہی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں، اچھی سمت ہے، جس کیطرف سفر ہو رہا ہے، میں ان رویوں کو ہمیشہ بہتر رکھنے کے لیے بات کر رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیئے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیئے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو...
افغانستان میں طالبان کو حکومت دلا کر پاکستان نے کیا حاصل کیا؟ وہاں کی سرزمین کا کیا پاکستان کے خلاف استعمال ختم ہوگیا؟ کیا طالبان نے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے سے روک دیا؟ اب تو دہشت گردی پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس وقت کی حکومت نے شاید بغیرکسی منصوبہ بندی کے اور افغانوں کی پرانی پاکستان دشمنی کو سامنے رکھے بغیر فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان نے تو قیام پاکستان کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔ یہی نہیں وہ ایک عرصے تک پختونستان کے شوشے کی پشت پناہی کرتے رہے تھے اور بھارت سے دوستانہ مگر پاکستان سے دشمنوں جیسے تعلقات قائم رکھے تھے۔ ہم سے بڑی...
فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ریاست کی غلطیوں کا بڑا عمل دخل ہے، افغان جنگ کے بعد مہاجرین ایران کی طرف بھی گئے، ایران نے افغان مہاجرین کو تو جگہ دی لیکن جنگ کےلیے بیس کیمپ نہیں بنایا، ہم نے پاکستان میں جنگ کےلیے بیس کیمپ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب لفظ جہاد استعمال ہوگا تو مذہبی لوگ ہی اس طرف جائیں...
جنگ پاکستان اور افغانستان میں سے کسی کے مفاد میں نہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور افغانستان میں سے کسی کے مفاد میں نہیں، اگر ہم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں تو سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خطرے پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ماضی میں ریاستی غلطیوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنایا اور افغان جنگ میں پاکستان کا کردار بین الاقوامی سیاست سے جڑا رہا۔مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے نئے مالی سال 25-2026 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دے دی ہے اور پاکستان کو نئے اہداف ملنے کا بھی خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف سطع کے معاہدے کے حوالے سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)میں نئی شرائط شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی بہارہ...
قحط اور خشک سالی کی دستک با آواز بلند سنائی دینے لگی، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا، حالات یہی رہے تو 2025ء کے اختتام تک ہمارا ملک پانی کی مکمل قلت والا ملک بن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔ قحط اور خشک سالی کی دستک با آواز بلند سنائی دینے لگی، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا، حالات یہی رہے تو 2025ء کے اختتام تک ہمارا ملک پانی کی...

ہم عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں* سفیر ایران رضا امیری مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔ مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان لغاری کو مدینہ مسجد جنگلات کالونی لاہور میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مولانا محمد خان لغاری کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ 70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےکووڈ 19 کے دوران بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکا کہنا تھا کہ’پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے چمکاتے ہیں لیکن تھوک سے بال جلدی چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے...
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے۔عالمی یومِ آب اور آرتھ آور کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا عالمی یومِ آب 2025ء کو گلیشیئر کے تحفظ کے موضوع کے تحت منا رہی ہے، گلیشیئرز، آبی وسائل کے تحفظ، خطے اور کرہ ارض کے محفوظ مستقبل اور مل کر کام کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی...
حریت رہنما کا اپنے پیغام مین کہنا ہے کہ پاکستان ایک عظیم نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کشمیری عوام اس نظریے کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ”یوم پاکستان“ کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی دعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔ تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی" نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے صدر مملکت نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ارتھ آور کے دوران غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے محتاط استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کے بحران کی وجہ سے معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں اس صورتحال سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن...
پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اگر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی تازہ جارحیت، بشمول غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی، کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی...
سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان...
سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے موسمیاتی سیلاب کے خطرات اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کا موثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہفتہ کو’’عالمی یوم آب 2025ء‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا...
سٹی42:صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر پیغام، کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں ، توانائی شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں،توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ...
ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔ پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...
کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ہندوکش قراقرم ہمالیہ خطہ گلیشیئرز کا ایک اہم ذخیرہ ہے، جسے قطبی خطوں کے بعد برف کے سب سے بڑے ذخیرے کی وجہ سے "تیسرا قطب” بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 6,500 سے زائد گلیشیئرز...
پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن کان کنی کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر ملک کے واجبات کو اثاثوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے افتتاحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کونسل کے لیے ایک جامع وژن اور مشن پیش کیا۔ بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مائننگ کے لیے پاکستان کی اضافی بجلی سے فائدہ اٹھانے کا...
عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ صہیونی ڈرپوک قوم ہے، جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی، پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہیئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں آواز اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا۔ اس حوالے سندھ بھر اور شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین اور یمن میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی،...
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔ تمام بڑی گاڑیوں کو شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔ آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پی اے اے اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کیا ہے۔دورۂ پاراچنار ایئرپورٹ تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قومی ایئر لائن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ دفاع...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر 2025 کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی طور پر 180 دن کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے. یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کیا گیا۔90 دن کی خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لیے ہوگی.سوائے ان افراد کے جو قتل، جاسوسی، ڈکیتی، اغوا، ریاست مخالف سرگرمیوں، زیادتی اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ مالیاتی جرائم میں ملوث، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے، غیر ملکیوں کے ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے۔یہ رعایت 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔(جاری ہے) بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔سزاؤں میں...

کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرپرستِ اعلی مبارک سعدون المطوع کی رہائش گاہ پر تقریبِ افطار کا انعقاد
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، ریپ، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو...
پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔