محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس
سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت اجلاس میں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید راحت حسین الحسینی گلگت میں ہوا جس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے کے پروگرامز کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 19 تا 21 رمضان شہادت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سہ روزہ مجلس عزا جو کہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز ظہرین منعقد ہو گی اور 21 رمضان کی صبح مجالس کے بعد جلوس عزا ڈاکپورہ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہو گا۔ مجالس و جلوس میں تمام مومنین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ علاوہ ازیں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ مزید صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی نے ذیلی انجمنوں کے صدور سے بھی گزارش کی ہے کہ ان ایام میں مجالس، جلوس اور شب ہائے قدر کے اعمال میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنے محلہ سطح پر مجالس کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔