Al Qamar Online:
2025-03-25@23:38:25 GMT

پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT



کراچی:

پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔ 

نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ چیئرمین اسٹیل معین آفتاب، ثمین اصغر اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنس بنائے گئے تھے۔ 2021 میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ 

احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ ملزمان کی پیروی شوکت حیات جبکہ نیب کی پیروی شہباز سہوترا نے کی تھی۔ معین آفتاب شیخ، ثمین اصغر اور دیگر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان اسٹیل اور دیگر کے خلاف

پڑھیں:

نازش جہانگیر نے میری ماں کو دھکے دیے، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا: اسود ہارون

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار و پروڈیوسر اسود ہارون کے درمیان جاری قانونی تنازع ایک بار پھر میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔

اس کیس میں نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ وہ خود بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں۔

اسود ہارون نے نازش جہانگیر سے متعلق کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ نازش نے میری ماں کو دھکے دیے میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا۔

اسود ہارون نے نازش جہانگیر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان سے 25 لاکھ روپے اور ایک قیمتی گاڑی لی اور واپس نہیں کی، نازش نے یہ رقم اور گاڑی لینے کے بعد مختلف طریقوں سے دھمکیاں بھی دیں۔

اسی دوران نازش جہانگیر نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا، انہوں نے اسود ہارون پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس تنازع کے باعث معاملہ عدالت تک پہنچا، جہاں اسود ہارون کی درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

بعد ازاں نازش جہانگیر نے 22 مارچ 2025 کو عدالت میں پیش ہو کر 50،000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ کیس کی مزید سماعت اب 28 اپریل 2025 کو ہوگی۔

عدالتی کارروائی کے بعد اسود ہارون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر پر مزید سنگین الزامات عائد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نازش جہانگیر نے عدالت میں پیشی کے دوران میری ماں کو دھکا دیا، جس کے بعد میں نے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی، وہ عدالت میں اپنے وکیل کے ساتھ آتی ہیں، دھمکیاں دیتی ہیں اور بدمعاشوں جیسا رویہ اختیار کرتی ہیں، میں نے اسے کبھی برا بھلا نہیں کہا تھا، لیکن آج میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کے بعد میں خاموش نہیں رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ عزت سے حل ہو سکتا تھا، لیکن نازش جہانگیر نے کوئی تعاون نہیں کیا، اب ہم مکمل قانونی کارروائی کریں گے، وہ ایک دھوکہ دہی کرنے والی خاتون ہیں اور خدا سب کو ان جیسے لوگوں سے محفوظ رکھے۔

نازش جہانگیر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض ایک جھوٹا پروپیگنڈہ ہے تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے، ان کے مطابق، وہ عدالت میں قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں اور جلد ہی حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پشاور میں کیش وین ڈکیتی کا ڈراپ سین، ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا، 4 ملزمان گرفتار
  • کوٹ ادو: پولیس کی موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی، 4 کارندے گرفتار
  • عید کے دنوں میں اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز: نیب کے اپیلیں واپس لینے پر درخواستیں خارج
  • نازش جہانگیر نے میری ماں کو دھکے دیے، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا: اسود ہارون