23 مارچ 1940 کو لاہور میں منظور ہونے والی قراداد پاکستان کو 85 سال مکمل ہوگئے ہیں جس پر آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

23 مارچ یوم پاکستان کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دن کے آغاز پر مساجد اور عبادتگاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس بار یوم پاکستان کی تقریبات محدود مگر پروقار طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دن روایتی پریڈ کی تقریب ایوان صدر کے احاطے میں رکھی گئی ہے جس میں تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی دے رہے ہیں۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زرداری ہیں جبکہ ان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور بیرون ممالک سے سفارتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23 مارچ افواج پاکستان پریڈ یوم پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افواج پاکستان پریڈ یوم پاکستان یوم پاکستان

پڑھیں:

پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے چانسری کے احاطے میں ایک پر وقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ہائی کمیشن کے عملے ، طلباء اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی۔
اس پر مسرت موقع پر حاضرین کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ پیغامات نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بانییان پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت اور قوم کے آباؤ اجداد کی لا تعداد قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر زور دیا جن میں اقتصادی ترقی ، تکنیکی ترقی اور گزشتہ سات دہائیوں کے مشکل چیلنجوں کے در میان عالمی امن و سلامتی میں شراکت داری شامل ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، علی تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • مصر ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • 23 مارچ کو مسلمانوں نے خدائے واحد کے سوا ہر غلامی کو مسترد کیا: خالد مقبول صدیقی
  • ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
  • مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے
  • یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
  • ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
  • اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے۔