2025-03-12@12:08:29 GMT
تلاش کی گنتی: 24079

«گرین کارڈ»:

(نئی خبر)
     پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس دوران  توانائی شعبے کے حکام نے آج اور کل آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے تاہم ٹیرف کم کرنے سے پہلےتقسیم کارکمپنیوں کی...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔ مدھو نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر لیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا منی بل کے ذریعے سروسز پر ٹیکس کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟ سپر ٹیکس میں کتنی رقم اکٹھی ہوئی؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کمپنیز مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ سپر لیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا جس کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا لیکن حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ پھر سپر ٹیکس کا نفاذ کیا اور 2015 سے 2022 تک سپر ٹیکس کا نفاذ جاری رہا۔...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، اور اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت...
    حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بھارتی قابض فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور فحش فیشن شوز کا انعقاد کشمیری عوام کو مزید ذہنی اور نفسیاتی دبائو میں لانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں بھارتی حکومت کی طرف سے فحش فیشن شو کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے خلاف ایک ثقافتی یلغار قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران گلمرگ میں فحش...
    گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے برعکس، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارت کی پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے بھارتی ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کا منصوبہ ترتیب نہیں دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتحانہ مہم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر منگل کو دہلی پہنچے جبکہ کپتان روہت شرما بھی ممبئی میں ہی وطن واپس آئے۔ https://Tweet.com/mufaddal_vohra/status/1899136778604298730 ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے برعکس،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت ناموں پر دستخط کروا کر عدالت میں پیش کریں عدالت نے جیل حکام سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور وکالت ناموں پر دستخط نہ کرانے کے معاملے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی طلبی پر اڈیالہ جیل کا نمائندہ بھی عدالت میں موجود تھا سماعت کے دوران وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ...
    ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری ہیں جبکہ حکومت نے بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات کے سیشن جاری ہیں۔ حکومتی وفد کا  بجلی کے بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر  آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔ آئی ایم ایف نے بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے پر  رضامندی ظاہر کردی۔ یہ بھی پڑھیےبجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 916 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے کا تھا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کلاز ڈی کے ہوتے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں کیسے ٹرائل کیا جاسکتا ہے،یہی وہ سوال ہے جو میرے دماغ میں اٹکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل  ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ایف علی کیس کافیصلہ 1962کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا،وزارت دفاع کے وکیل  خواجہ حارث نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جس پیراگراف کو بنیاد بناکر دلائل دیئے...
    شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے جس کے باعث وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ...
     قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور میں موجود قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، دھماکے کے وقت شہری بازار میں خریداری کررہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان گرگیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے گیس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
      فائل فوٹو ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی۔ کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 2 گھنٹے کی کارروائی کے...
    —فائل فوٹو بانیٔ تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانت کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ا ن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے متفرق دارخواست دائر کی ہے۔ 9 مئی کیسز، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی سماعت عید تک ملتویسپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔ ان کیسز میں میں لاہور کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی...
      — فائل فوٹو  پنجاب میں وفاقی طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد آج صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس کے لیے آج ایک قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جس میں پنجاب میں وفاق کی طرح سینیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ قرارداد ن لیگ کے سمیع اللّٰہ اور پیپلز پارٹی کے علی حیدر سمیت دیگر ارکان نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب دنیا کے 171 ممالک...
     آئی سی سی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ’ٹیم آف دی ٹورنمنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔ اس ٹیم میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے بھارت کے 6کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں جبکہ بھارت کے ہی اکشر پٹیل کو ٹیم کے 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ اس ٹیم...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی لہذا وہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا مہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایف بی علی کیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے پیر کے روز جاری ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں برسرروزگار خواتین کی گھنٹہ وار اجرت مردوں کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہے جس کی بڑی وجہ عمر، تعلیم، شعبے یا پیشے کا فرق نہیں بلکہ خواتین سے روا رکھا جانے والا امتیازی سلوک ہے، جس کے باعث وہ مردوں کے مساوی محنت کرنے کے باوجود ان سے کہیں کم کماتی ہیں۔ پاکستانی خواتین کارکنوں کی محنت مردوں کے برابر لیکن اجرتیں کہیں کم آئی ایل او نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ملازمت کرنے والی خواتین کی فی گھنٹہ اوسط اجرت 750 روپے ہے جبکہ مرد ایک گھنٹہ کام کر...
    ذرائع کے مطابق تقریبا چار لاکھ رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کے سرکاری سطح پر اعتراف نے مودی کی بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریبا چار لاکھ رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کے سرکاری سطح پر اعتراف نے مودی کی بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ذرائع کے مطابق روا ںسال جنوری تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کا ایمپلائمنٹ پورٹل پر اندراج کیا گیا ہے۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ کشمیریوں کی بڑی اکثریت خاص طور...
    لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔ 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات  ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معیشت استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔   مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے خود اعتراف کیا ہے کہ زیادہ درآمدات اور کمزور مالیاتی آمد کی وجہ سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔  مزمل اسلم نے کہا کہ...
    آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ  کا چالان جمع کرادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیےکراچی میں چینی باشندوں پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج، ماسٹرمائنڈ بے نقاب چالان میں بشیر، عبدالرحمان عرف رحماگل اور سراج عرف دانش کو مفرور بتایا گیا ہے جبکہ محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔ چالان کے مطابق 6 اکتوبر2024کو رات11بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکاہوا۔ اس دھماکے کی ذمےداری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نےسوشل میڈیا پر قبول کی۔ یہ بھی پڑھیےکراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے چالان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں...
    خط میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیری رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن غیر انسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی توجہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں بھارتی حکومت کی طرف کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، طویل نظر بندیوں اوردوران حراست ہلاکتوں کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم...
    سپر لیوی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے بتایا کہ سپر لیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا، جس کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا، حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ سپر ٹیکس کا نفاذ کیا جو 2022 تک جاری رہا۔ وکیل مخدوم علی خان کے مطابق ابتدائی حکومتی تخمینہ 80 ارب اکٹھا کرنے کا تھالیکن  معلوم نہیں ہے کہ حکومت نے سپر لیوی ٹیکس کی مد میں کتنی رقم اکٹھی کی، اسی طرح یہ بھی نہیں معلوم کہ آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی بحالی...
    — فائل فوٹو ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب میں اینٹی سائیکلون سندھ میں گرم موسم میں اضافے کا باعث تھا، تاہم اب ہوا کا یہ زائد دباؤ مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں 5 روز سے جاری گرمی کی شدت میں آج سے کمی متوقع ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔  شہرِ قائد میں دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سپر لیوی ٹیکس کیس میں جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ حکومت سے پوچھا جائے سپرٹیکس کی مد میں کتنا ٹیکس اکٹھا ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ یہ داستان بڑی لمبی ہو جائے گی،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے...
    بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔ اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔ کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی...
    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان نے سماعت کی۔ عدالت نے  افتخار مشوانی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اگلی پیشی پروزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن اسمبلی ہیں اوراومنی بس چاہتے ہیں۔ جسٹس صاحب زادہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں، مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت نامے دستخط کروا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے جبکہ عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت میں پیش ہوا۔ جسٹس انعام امین منہاس کا استفسار کیا کہ وکالت نامے کب سے ان کے پڑے ہوئے ہیں؟ نمائندہ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ ان کا کوئی وکالت نامہ ہمارے پاس نہیں پڑا ہوا۔ ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا کہ جیل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اوول آفس میں تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق، زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی، جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس میں اس تلخ ملاقات کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ زیلنسکی کو ہوش میں آنا ہوگا، اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتے تو یوکرین کی قیادت کسی اور کو کرنی چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق، یوکرینی صدر کی معذرت کے بعد امریکی خصوصی مندوب اسٹیو...
    حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں، حکومت...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے...
    ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ نے رواں سال رمضان کے مہینے کے لیے مختلف حالات میں قضا کیے جانے والے روزوں کے کفارے کی رقم کے ساتھ صدقہ فطر کی رقم بھی جاری کی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق صدقہ فطر فی کس 25 درہم (ایک ہزار 900 پاکستانی روپے) یا ڈھائی کلو گرام چاول کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ صدقہ فطر رمضان ختم ہونے سے پہلے ادا کرنا ہوتا ہے، یہ تمام مسلمان مردوں، عورتوں، جوانوں اور بوڑھوں پر واجب ہے، جو مالی یا کھانے کی شکل میں زکوٰۃ دینے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ کونسل نے مختلف حالات میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے کفارے کی رقم بھی مقرر کی ہے، جو درج ذیل ہے۔جو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق، لاہور سے گلگت روٹ پر پروازیں ہفتے میں 2 بار یعنی پیر اور بدھ کو چلیں گی، جبکہ لاہور سے اسکردو کی پروازیں جمعرات اور اتوار کو ہوں گی۔ پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق...
    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں کی جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح پریانکا کے کام کی جگہ کی نگرانی کرتی تھیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، میں سیٹ پر ایک ڈائن (چڑیل) کی طرح بیٹھی رہتی تھی کیونکہ پریانکا بہت چھوٹی تھی اور بہت محفوظ ماحول سے آئی تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا تھا کہ بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، اور وہ ہماری واحد بیٹی ہے، تو ہم کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس میں وکیل کمپنیز مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت آمدن پر پہلے ہی انکم ٹیکس لے چکی تھی، ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،سوشل ویلفیئر کا سبجیکٹ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ سپرلیوی ٹیکس حکومت نے 2015میں لاگو کیا، ٹیکس نفاذ کا مقصد آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا، حکومت نے منی بل 2015میں ایک مرتبہ سپرٹیکس کا نفاذ کیا، 2015سے...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 16مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں   تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا  جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات ، کوہستان اور شانگلہ میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔
    کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام  کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا  تاہم واقعہ  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں، حادثے کے باعث بہائو الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی سٹیشن پر روک دیا گیا۔اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، فرید ایکسپریس کو مختلف سٹیشنز پر...
    پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔   گزشتہ روز  ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔  اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام  نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔
    بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔   گزشتہ روز  ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔  اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام  نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔ ملتان؛گردن پر ڈور پھرنے سے لڑکی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں، عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام کوعمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر پیش کرنیکی ہدایت دائر درخواست میں کہا گیا کہ آٹھ مقدمات میں...
    بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ 200 سے زائد مقدمات ہیں، اگر وکالت نامے ہی نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے۔جسٹس انعام امین...
    پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن...
    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بشیر، عبدالرحمٰن عرف رحما گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نساء گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو رات 11 بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکا ہوا تھا جس کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر قبول کی تھی۔ چالان کے مطابق حملہ آوروں کو مبینہ طور پر کسی...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری و ملزم سید عالم کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری سید عالم پر متعدد مقدمات درج ہیں، یہ ملزم  2 مقدمات میں مفرور بھی ہے۔ عدالت نے لاپتہ شہری نعیم اللّٰہ اور کامران کی درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو لاپتہ افراد کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے لاپتہ افراد کیس کے حوالے سے درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔
    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملکوزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔ حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر،...
    ملک کی معیشت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مختلف معاشی اشاریے اِس امر کا مظہر ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات 30.351 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔رواں سال میں برآمدات کا ہدف 32.34 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جو مضبوط معیشت کی علامت ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں۔ 2024 میں ترسیلات زر 28.782 ارب ڈالر تھیں اور اس سال ان کے35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سال 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 2.346 ارب ڈالر رہی۔رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری 2.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع...
    چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا رول اوور کر دیا ہے۔یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بلومبرگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔تازہ ترین رول اوور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اپنے سات ارب ڈالر کے قرض کے پروگرام کے پہلے جائزے سے گزر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئی ایم ایف کے جائزے کو اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔چین نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبے بنائے ہیں۔...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سودکا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی اور غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور  درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی استحکام کے لیے مستقبل بنیادوں پر موجودہ حقیقی شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.5 تا 3.5 فیصد کی پیش گوئی کو برقرار رکھا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب...
    اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے چیمبر جانے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختلف شعبوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوں نے ہائیکورٹ کی مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بائیو میٹرک برانچ اور دائری برانچ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے برانچوں کے فرائض، طریقہ کار اور مسائل سے متعلق بھی معلومات لیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ سرپرائز دورے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اپنے چیمبر میں روانہ ہوگئے۔
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    میئر لندن صادق خان غیر ملکی سرمایہ کاری کو لندن میں راغب کرنے کیلئے کینز، فرانس کے MIPIM سٹی ہال میں یورپ کی سب سے بڑی پراپرٹی کانفرنس میں ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ میئر بیس اہم منصوبوں کے لیے 22 بلین پاونڈ کی سرمایہ کاری کے ہدف پر عمل پیرا ہیں، جس میں لیورپول اسٹریٹ، واٹر لو، یسٹن، اور وکٹوریہ اسٹیشنز جیسے نمایاں مقامات پر ہونے والی پیش رفت شامل ہیں۔ لندن کے کئی بارو اس دورے کے دوران مالی مدد کے خواہاں ہیں۔ خاص طور پر، بارنیٹ کونسل نے آئلنگٹن، والتھم فاریسٹ، اور لیمبتھ کی کونسلوں کی تجاویز کے ساتھ، برینٹ کراس ٹاؤن پروجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی...
    ویسٹ مڈلینڈز کے میئر نے برمنگھم سٹی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں کنٹینر کے کارکنوں کی جاری ہڑتالوں کے حل کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہڑتال پر جانے سے قبل ہی مطالبات حل کرنے کے منصفانہ طریقے تلاش کرنے کا حکم دیا، کچرا اٹھانے والے کارکنوں نے جنوری سے شہر بھر میں اجرتوں اور کام کی زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے ایک روزہ ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ اب دوبارہ ہڑتال کی کال دے دی۔ تجارتی یونین یونائیٹ نے کہا کہ عملے نے منگل سے مکمل ہڑتال کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔ ایک بیان میں برمنگھم سٹی کونسل نے کہا کہ اس ہڑتال کی شدت سے رہائشیوں کو مزید مشکلات...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی...
    کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اتر گئی، حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کے باعث ٹرینیوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Post Views: 1
    پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ میچز کی سیریز میں مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس ماہ ہونیوالی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپینز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ کیوی اسکواڈ میں اش سوڈھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے، میٹ ہینری کو آخری دو میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فن ایلن، جمی نیشم اور ٹم سائفرٹ کے علاوہ مچ ہے، زیک فوکس، ٹم رابن سن،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوگر سیکٹر میں پہلے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہوتی تھی جو اس بات سے ثابت ہے کہ اس شعبے میں جیسے ہی نیا نافذ کردہ مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم آیا ہے ٹیکس وصولیوں میں 54؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، چونکہ چینی کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کیا جاتا ہے لہٰذا جنوری اور فروری 2025 میں 24ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران صرف 15؍ ارب روپے جمع ہو پائے تھے۔ چینی کی مستحکم فروخت کے حجم کے باوجود اس وصولی میں 54؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں شوگر انڈسٹری پر سیاسی اثر رسوخ نمایاں ہے، بالخصوص پنجاب اور سندھ میں حکمران...
    وادی تیراہ(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فحاشی بے حیائی پھیلانے کے الزام میں دو ٹک ٹاکروں سے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور رہوں ورنہ سخت انجام اپ کا مقدر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ برقمبرخیل بھوٹان میں دہشت گردوں نے دو مقامی نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے۔ متاثرہ نوجوانوں کی شناخت لقمان اور شمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز...
    نئی دہلی _ بھارت نے محدود صلاحیتوں کے حامل جنگی طیاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ(ایل سی اے) MK1A کی تیاری کے لیے ایک رپورٹ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی ہے اور انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے ایک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دو بڑے صوبوں سندھ اور پنجاب میں اراضی کی خرید و فروخت کی صنعت نہایت مشکلات اور جبر کا شکار ہے۔ جہاں ڈیولپرز اور ہائوسنگ سوسائٹیوں کو الاٹمنٹ کے اولین مرحلے میں پراپرٹی رجسٹریشن کے وقت دہرے ٹیکسیشن کاسامنا ہے جس کی وجہ سےپنجاب میں ہزاروں پراپرٹی رجسٹریوں میں تعطل ہے کیونکہ ہائوسنگ سوسائٹیوں اور ڈیولپرز سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی تشریح میں صوبائی حکام میں اس کے اطلاق پر اختلاف ہے۔ چیئرمین آباد حسن بخشی نے جنگ سےگفتگو میں اس مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب بورڈ آف ریونیو (بی او آر) اور پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی (پی ایل آر اے) میں سب رجسٹرار کے پیش ہزاروں رجسٹریاں اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں جلد مشترکہ لائحہ عمل لانے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد رواں ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کیلئے چھتری کا کام کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے، کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں...
    جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
    بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹکا میں سفاک ملزمان نے اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ ان کے ساتھ موجود مرد ساتھی کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ 5 افراد پر کیا گیا، جن میں ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ آوروں نے جنسی زیادتی سے پہلے دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا اور پھر خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کی۔ متاثرہ غیر ملکی خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے پیسے دینے کا مطالبہ کیا، اور انکار پر ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ ایسے وقت میں سامنے...
    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمان پر زور دیا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کیساتھ عوام کو بااختیار بناتے ہوئے اتفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کرے، جمہوریت کا تقاضا باہمی تعاون اور مفاہمت ہے، حکومت کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے، پارلیمنٹ کو انتہا پسند نظریات کے خاتمے اور شدت پسندی کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ قومی مفادات، بین الاقوامی تعاون، خودمختاری اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی رہے گی۔ پیر کو6 ویں پارلیمان کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔آصف علی زرداری نے...
    پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کے حصول کےلئے کتنے ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) قرضہ  پروگرام کے تحت ریویو کے لیے موجود آئی ایم ایف ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاور سیکٹر ریونیو، حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والے  اعداد و شمار کی روشنی میں اپنے اخذ کردہ تجزیہ اور تجاویز سے حکومتی ٹیم کو  آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کے  حوالے سے ابھی کافی امور طے ہونا باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے یہ کہا ہے کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز ایک آرڈیننس کے ذریعے جو لیوی لگائی گئی تھی اس کی وصولی شروع کی جائے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ ایسی بات چیت آج سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ شام میں جاری جھڑپوں میں گزشتہ 3 روز کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم...
    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم مذاکرات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کا حل فوجی اقدامات نہیں ہیں بلکہ تنازعے کے حل کے لیے روس اور یوکرین دونوں کو مفاہمت کی طرف آنا ہوگا۔ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کے بعد دونوں ممالک میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد سعودی عرب میں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل امریکی وزیر خارجہ کا کہنا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایک بڑی پیش رفت میں، پاکستان کی نئی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC)  جو ایک مشترکہ سول-ملٹری فورم ہے  نے اصولی طور پر 28 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ یہ منصوبے خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں دیامر-بھاشا ڈیم کی تعمیر اور بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پر کان کنی کے منصوبے شامل ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں کی فہرست کے مطابق، اگر یہ تمام سکیمیں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک نے حاصل کر لیں، تو SIFC  کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 28 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے، جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری...
    لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی مقاصد کے لیے سانحات کو استعمال کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حال ہی میں میو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں 500 فیصد اضافہ کیا ہے، جبکہ بنیادی صحت مراکز کو فعال کیا جا چکا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرے۔ اللہ تعالیٰ صرف وزیر اعلیٰ سے نہیں بلکہ تمام متعلقہ ذمہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جے یو آئی کے وفود کی پارلیمنٹ لاجز کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا اور کہا یہی وقت ہے مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں، جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں عید کے بعد اپوزیشن حکومت مخالف بھرپور مہم چلائے جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات بارے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
    پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس آج رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔  60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی...
    اسلام آباد (آئی ا ین پی)پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہ پہلے دس ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے،جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے دو ہزار تیس تک ساڑھے تین سو ارب ڈالر درکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق  ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہو چکے جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثر ہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندر کی مسلسل بلند ہوتی سطح سیملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہییں، ہیٹ ویوو، گلاف، زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اور فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اور گرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہو جاتا ہے،2050 ء تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں شہری اور دیہی رہائشی منصوبوں کو ٹیکس کے زمرے میں شامل کرنے کا مقامی حکومت ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے پنجاب حکومت کو دھمکی ہے کہ اگر ہمیں پنجاب میں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو مرکز میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا دے گی۔ جواب میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ آپ کو حکومت میں پورا حصہ ملا ہے، گورنر پنجاب آپ کا ، صدر بھی آپ کا۔ ایوان نے عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی ہے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ  خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر کا خطاب آئین کی ضرورت ہے۔ ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے۔ میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ لوگ مانتے ہی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشتگردی ختم ہو چکی ہوتی۔ ہمارے فوجی جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف لگاتار آپریشن...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل کامران احمد نے 1993 ء میں پاک بحریہ کی کنسٹرکشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے نیول آرکیٹیکچر میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ ریئر ایڈمرل کاشف منیر نے1993 ء میں  پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ دونوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ...
    اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ عمر ایوب نے کہا کہ زرداری کو صدر کہتے ہیں ، ہم اس انسٹالڈ حکومت کو نہیں مانتے۔ زرداری نے آج کوئی اچھی بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔ پنجاب میں پکے کے ڈاکوئوں کا ایک گروہ ہے۔ حکومت اقتصادی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کرپشن انتہا پر ہے اور یہ خوشیاں منا رہے ہیں...
     کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائرنگ  کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا   شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔  انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست...
      صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
      آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...