پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت کار
پڑھیں:
امریکی ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘
میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور تمام قانونی سفری دستاویزات رکھنے کے باوجود امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وہ اپنے ذاتی دورے پر چھٹیاں گزارنے لاس اینجلس جا رہے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔
یہ بھی پڑھیے: پیرس اولمپکس: قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ریسلر ٹیم سمیت ڈی پورٹ
امیگریشن حکام نے جب آن لائن ان کا ویزہ چیک کیا تو امریکی آن لائن ویزہ نظام میں کچھ متنازع ویزا ریفرنسز تھے جو پاکستانی سفیر سے منسلک تھے جس کی وجہ سے سسٹم میں الرٹ آ گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
deport los angeles airport\ pakistani ambassador