عمران خان کے وکالت ناموں پر دستخط کا معاملہ: عدالت کا اڈیالہ جیل حکام کو حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت ناموں پر دستخط کروا کر عدالت میں پیش کریں عدالت نے جیل حکام سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور وکالت ناموں پر دستخط نہ کرانے کے معاملے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی طلبی پر اڈیالہ جیل کا نمائندہ بھی عدالت میں موجود تھا سماعت کے دوران وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف 200 سے زائد مقدمات درج ہیں اگر وکالت نامے پر دستخط نہ ہوں تو وکلا قانونی کارروائی کیسے آگے بڑھائیں گے؟ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے خود رابطہ کر کے کہا تھا کہ وکالت نامے فراہم کریں تاکہ ان پر دستخط کروا دیے جائیں تاہم کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود دستخط شدہ وکالت نامے انہیں واپس نہیں دیے گئے عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ وکالت نامے کب سے ان کے پاس موجود ہیں؟ جس پر جیل کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس کوئی وکالت نامہ موجود نہیں ہے اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایت دی کہ وکالت نامے آج ہی دستخط کروا کر کل عدالت میں پیش کیے جائیں عدالت نے جیل حکام کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں بعد ازاں عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وکالت نامے عدالت میں جیل حکام عدالت نے کیا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 کیسز کی سماعت کی، دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر افراد نامزد ہیں، مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ملزمان کی بریت کی درخواست پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے، جج محمد عباس شاہ نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی میں بریت کی درخواستیں سنوں گا، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس سے قبل متعدد کیسز میں عمران خان کی غیر موجودگی میں دلائل ہوئے اور وہ بری ہوئے۔عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔