عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، زاہد بختاوری ،عابد بختاوری اور بختاوری فیملی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف، ضیاء اللہ شاہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ،صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی،چیئرمین فائونڈر گروپ طارق صادق،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزسہیل الطاف،کونسل ممبران عبدالرئوف عالم،خالد جاوید،خالد اقبال ملک،زبیر احمد ملک،اعجاز عباسی،سابق صدور شکیل منیر،سردار یاسر الیاس،صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز ملک شاہد غفور پراچہ، گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاصی محمد اکبر ،چیرمین جہلم چیمبر راجی طلعت محمود ،اسلام آباد کی مارکیٹوں کے صدور اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملازمین کے لیے بُری خبر، ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے، اب ہفتے میں 6 دن کام کیا جائےگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر اسپیشل ٹریننیں چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں دنیا میں سب سے زیادہ سرکاری چھٹیاں منانے والے ممالک کون سے ہیں؟
حنیف عباسی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں راولپنڈی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، انہیں وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بری خبر حنیف عباسی ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور ملازمین ہفتے کی چھٹی ختم وفاقی وزیر ریلوے وی نیوز