اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ 200 سے زائد مقدمات ہیں، اگر وکالت نامے ہی نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے۔جسٹس انعام امین منہاس نے نمائندہ اڈیالہ سے استفسار کیا کہ وکالت نامے کب سے ان کے پڑے ہوئے ہیں جس پر نمائندہ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کوئی وکالت نامہ ہمارے پاس نہیں پڑا ہوا۔

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی کال آئی تھی کہ پہلے والوں کا علم نہیں ابھی وکالت نامے دے دیں دستخط کرادیں گے، ابھی ان کو دوبارہ وکالت نامے دے دیتے ہیں یہ دستخط کروادیں، میں نے وکالت نامے دستخط کروا کر جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر دیئے ، اس کے بعد بھی کئی چکر لگائے اور رابطے بھی کیے لیکن وکالت نامے واپس نہ دیئے گئے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ آپ وکالت نامے ان کو دیں یہ کل یہاں ہی واپس کریں گے، باقی ہم تفصیلی آرڈر کریں گے، جیل حکام رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ 
 

اداکارہ جویریہ سعود دوران شو سرفراز احمد سے غیر مناسب سوال پوچھنے والے کالر پر برس پڑیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل وکالت نامے

پڑھیں:

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 3 بجے ہوگا، صدر زرداری خطاب کریں گے

اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہوں گے۔ بغیر دعوت نامے کے کسی کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • توہین عدالت کیس:عمران خان سے وکالت نامے پر دستخط کروا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، اڈیالہ جیل حکام کوعمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر پیش کرنے کی ہدایت
  • عمران خان کے وکالت ناموں پر دستخط کا معاملہ: عدالت کا اڈیالہ جیل حکام کو حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکالت نامے دستخط کروا کر پیش کرنیکی ہدایت
  • امریکہ حماس کو غیر مسلح کرنیکی کوشش کر رہا ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ
  • لیاقت آباد میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو 14 منٹ تک محدود کیا جائے، گورنر سندھ کی ہدایت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 3 بجے ہوگا، صدر زرداری خطاب کریں گے