سندھ: لاپتہ شہری و ملزم سید عالم کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری و ملزم سید عالم کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری سید عالم پر متعدد مقدمات درج ہیں، یہ ملزم 2 مقدمات میں مفرور بھی ہے۔
عدالت نے لاپتہ شہری نعیم اللّٰہ اور کامران کی درخواستیں نمٹا دیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو لاپتہ افراد کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے لاپتہ افراد کیس کے حوالے سے درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد لاپتہ شہری
پڑھیں:
پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
پشاور:واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔
پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔