2025-04-19@03:52:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1602

«مدھر بھنڈارکر»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔  یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں، اب غیر قانونی طور پر امریکہ میں...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی جوڑی بھی قانونی طور پر بالآخر ٹوٹ گئی اور ممبئی کے فیملی کورٹ نے جمعرات کو طلاق کا حکم دے دیا۔ یہ خبر اُن لوگوں کےلیے ایک صدمے سے کم نہیں تھی جنہوں نے گزشتہ سال ڈانس شو ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں اُن دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تھا۔ طلاق کی خبروں کے بعد انٹرنیٹ صارفین مایوس ہیں اور اُنہوں نے اس سابق جوڑے پر ’’شہرت کےلیے اپنے تعلقات کی جعلسازی‘‘ کرنے کا الزام لگادیا ہے۔ دھناشری ورما نے ’’جھلک دکھلا جا 11‘‘ میں ایک وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر حصہ لیا تھا اور وہ فائنلسٹ بن کر ابھری تھیں۔ ایک قسط میں، یوزویندر چہل نے اپنی اہلیہ کو...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف حصوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج میں ماہ رنگ بلوچ سمیت 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سات خواتین کو ہدہ جیل منتقل کوئٹہ میں جمعہ کی رات سے موبائل سروس معطل، ڈیٹا سروسز جمعرات سے بند ہیں۔تاحال ابھی تک موبائل سروسز معطلی کا باضابطہ کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت متعدد لوگوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جو سریاب روڈ پر دھرنا دے رہے تھے ۔ اس بارے میں کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ...
    بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کر کے ایونٹ کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔ کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں شوبز انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے پرفارمنس دی۔ ان میں گلوکارہ شریا گھوشال اور کرن اوجلا جبکہ ادارہ ڈِشا پٹنی شامل تھی۔ بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چینلنجرز بینگالورو کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے رنکو سنگھ کو اسٹیج پر بلایا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔ مداح اس وقت بے قابو ہوگئے جب شاہ رخ خان نے...
      بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ہفتہ کے روزشن ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کا دروازہ عالمی شراکت داروں کے لئے مزید وسیع ہو گا۔سی جی ٹی این کے عالمی سروے کے مطابق 90 فیصد سے زائد جواب دہندگان نے چین...
    ---فائل فوٹو  ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کی جانب سے پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچنے پر ان کے ملازمین کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔پراجیکٹس ملازمین کی مدتِ ملازمت 30 جون 2025ء کو ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والوں میں گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پراجیکٹس کے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں 2 دفعہ توسیع بھی دی گئی تھی۔
      ٹاسک دیں ٹیبل پر میں لاؤں گا،مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا ڈھائی ماہ ہوچکے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے ، کوئی جواب نہیں آیا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لاؤں گا۔اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے ، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے ، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ...
     اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے  علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز  دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یو اے ای کے وزیر مملکت احمد بن علی کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    افغانستان سے ہزاروں کلومیٹر کی سرحد ہے، افغانستان سے مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو مخالفت کی جاتی ہے، پی ڈی ایم حکومت میں بھی طالبان سے بات کرنے کا فیصلہ ہوا، ملک میں بہتری کےلیے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار پارٹی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارہ میں ہے، ہم صوبہ میں شفافیت...
    عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، عوامی رائے کے ساتھ چلنا پڑیگا، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار پارٹی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارہ میں ہے، ہم صوبہ میں شفافیت لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے، اگر کرپشن ہورہی...
    وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منعقد ہوا۔کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری اور سینٹرل سروس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یوڈی روڈریگز اورکیوبا میں چینی سفیر ہواشن سمیت سو سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔شن ہائی شیوںگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کو...
    حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا گیا. تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسر گرفتار کر لئے۔افسران نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت کے عوض غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کئے تھے ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع...
    لندن(اوصاف نیوز)دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہیتھرو (Heathrow Airport) کو ایک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا، جس سے عالمی فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا . جمعہ 21 مارچ کی رات 11:59 بجے تک ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز تک مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر متوقع ہے، اس لیے مسافروں کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ بحران جمعرات کی رات لندن کے مغربی علاقے ہیز (Hayes) میں ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں پورے ایئرپورٹ کی بجلی منقطع ہو...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حالیہ کارروائی میں پنجاب پولیس نے کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال، سروان سنگھ اور دیگر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کسان رہنما چندی گڑھ میں حکومت سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے جب موہالی کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب، کھنوری بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کو بلڈوز کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے شمبو کھنوری بارڈر سے متعدد کسانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے کسانوں کو بسوں میں زبردستی دھکیل دیا، ان کی پگڑیاں اچھالیں، اور ایمبولینس میں...
    ویب ڈیسک: وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔  ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈاٸریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا   اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہاٸیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔   
    لندن: برطانیہ کے سب سے بڑے اور دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہیتھرو (Heathrow Airport) کو ایک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا، جس سے عالمی فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، جمعہ 21 مارچ کی رات 11:59 بجے تک ہیٹرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز تک مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر متوقع ہے، اس لیے مسافروں کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بحران جمعرات کی رات لندن کے مغربی علاقے ہیز (Hayes) میں ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں پورے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ریکھا سے متعلق ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ وہ سیٹ پر نخرے دکھاتی ہیں، وقت کی پابندی نہیں کرتیں اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں۔ معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حالیہ گفتگو میں ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور ریکھا کے ساتھ اپنے تجربے کا ایک نیا پہلو بیان کیا۔ راکیش روشن نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ...
    لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کر دی ہے جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اچھے تعلقات ہیں ، اعتماد کا فقدان ہے جس دن یہ اعتماد کا فقدان ختم ہو گیا عمران خان جیل سے باہر آجائیں گے ، 9مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور فوجی تنصیبات پر احتجاج کیا وہ غیر مسلح تھے ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدامات نہیں چلائے جانے چاہئیں ۔ وزیراعلیٰ گنڈا پور جو قومی سلامتی کی میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے وفاقی حکومت سے اپنے...
    اسلام آباد+ مدینہ منورہ  (خبر نگار خصوصی+  ممتاز احمد بڈانی)  وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی  عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور  وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود  تھے۔  ملاقات میں پاکستان اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبر پی  کے کے وزیر اعلیٰ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اجلاس کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں، ملک میں کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا‘ وزیر مملکت برائے داخلہ نے یہ بات جمعرات کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور قومی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پی کے حکومت دہشت گردوں کے خلاف کھڑی نہیں ہو سکتی تو کم از کم ان کے...
    یورپین اسپیس ایجنسی نے یوکلِڈ اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والا پہلا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ یہ ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ حاصل ہونے والے ابتدائی ڈیٹا میں آسمان کے تین ٹکڑے دکھائے گئے ہیں اور ہر حصے میں کہکشاؤں کے جتھے موجود تھے۔ عکس بند کیا گیا ہر حصہ دنیا سے دیکھے جانے والے چاند کے سائز سے 300 گُنا بڑا تھا۔ ایک تہائی آسمان کی اسکیننگ کے بعد یوکلِڈ سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ٹیلی اسکوپ کائنات کا مکمل نقشہ تیار کر لے گی۔ 2023 میں فلوریڈا سے چھ سالہ مشن پر لانچ کی جانے والی یوکلِڈ ایک مدار...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء ) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،پارلیمانی میٹنگ میں آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی،کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، زیراعلیٰ علی امین اگر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کر ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی ، ان جماعتوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں یا پھر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ان دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہوسکیں۔پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال...
    ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA
    ریکھا جن کی اداکاری اور حسن کا ایک زمانہ معترف رہا ہے آج بھی مداحوں کے دلوں اور شوبز کی خبروں پر راج کر رہی ہیں۔ راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ریکھا کے ساتھ کام بھی کیا اور اپنی فلموں میں ریکھا سے اداکاری بھی کروائی ہے۔  ساتھی اداکار اور پھر ہدایتکار ہونے کے باعث راکیش روشن اداکارہ ریکھا کو قریب سے جانتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے ریکھا کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ راکیش روشن نے ریکھا کی غصیلی طبیعت اور ترش مزاج کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ ریکھا میں ایک خاص بات ہے جو بہت کم اداکاراؤں میں پائی جاتی ہے اور وہ...
    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21...
    سٹی42:  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔  تمام شواہد سامنے آ گئے کہ پی ٹی آئی کیسے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر  منظم منفی پروپیگنڈامیں مصروف ہے۔  غیر ملکی لابیز اس منفی پروپیگنڈا کو کنٹرول اور فنانس کر رہی ہیں۔پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئے جا رہے منفی پروپیگنڈا میں ملوث افراد اور گروہوں کا تعین کر کے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لئے خاص طور سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹ گیشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ٹھوس  شواہد سامنے آئے ہیں۔   جے آئی ٹی کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔ ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔ طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ...
    جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پرعلیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے. ان سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔علیمہ خان گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں تحققات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے جن افراد کوطلب کیاہے ان میں فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17افراد کی دوبارہ طلبی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کو 21 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہےجے آئی ٹی نے جن افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں ان میں فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسی ورک، اور علی ملک شامل ہیں۔ یاد...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
    کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے  مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا  ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں  درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔ دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں سے 3480 گرام ہیروئن، 560 گرام چرس اور 1448 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
    ---فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں  تحریری جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، جن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔ انہوں نے جواب میں بتایا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر دھرنا دیے ہوئے تھے، جہاں انہیں دارالحکومت نئی دہلی کی جانب مارچ سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس افسر نانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور کسان خود بسوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس بلڈوزر کی مدد سے کسانوں کے کیمپ، خیمے اور اسٹیج گرا رہی ہے، جبکہ...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم اور بانی چہئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔ جبکہ محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ  کیس کے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کرنے ہیں اس کے لئے ریمانڈ چاہیے۔ جج نے...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے  کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔ ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محمد شہباز شبیر،وقاص اکرم، تیمور سلیم خان،  صبغت اللہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقے میں آچکے ہیں جب کہ بارڈر اور دوسری طرف ساڑھے 22 ہزار کے لگ بھگ جنگجو موجود ہیں، عوام ساتھ ہوں اور نیت صاف ہو تو ان سے نمٹ لیں گے۔ باپ نے...
    پشاور‘ خیبر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی۔  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھولی جائے گی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ جواد حسین کاظمی نے کہا طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے سی سی اجلاس تک فائر بندی رہے گی‘ پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے...
     اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طورخم سرحد کھلنے کی کامیابی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، آئندہ بھی اس طرح کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر عید الفطر سے پہلے کھلنا ضروری تھا اور یہ کامیابی ہمیں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے سے متعلق افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سرحد کھولنے کیلیے سنجیدہ اقدامات و بروقت کاوشوں پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروبار و صنعت اور...
    خیبرپختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، جو بھتہ لیتے ہیں، انہیں تحفظ مل رہا ہے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے والے طالبان نے کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر...
      اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنا پارٹی پالیسی میں نہیں تھا، پارٹی پالیسی کیخلاف جو کچھ ہوا،اس کی مذمت کرتا ہوں ، خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں ہونا،نقصان ہی ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہو گی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے ، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے ،ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر عید الفطر سے پہلے کھلنا ضروری تھا اور یہ کامیابی ہمیں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے سے متعلق افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سرحد کھولنے کیلیے سنجیدہ اقدامات و بروقت کاوشوں پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروبار و صنعت اور عام لوگوں کو بے انتہا مسائل کا سامنا تھا جبکہ تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار تھی جس کا احساس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بارڈر کھولنے کیلئے تمام متعلقہ فورمز پر کوششیں...
    چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی،چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔ نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔ چاہتے ہیں ایسا راستہ نکالیں کہ عام آدمی کوریلیف ملے۔ اسحاق...
    اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن  علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی کی گئی ہے۔  جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔جے آئی ٹی میں...
    لندن :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ  ٹائم:  چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ تقریب میں 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زے گوانگ، چائنا برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سر  شیراڈ لوئس کاوپر کولز ، ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نیل ڈیوڈسن،سٹی آف لندن  کے 695 ویں میئر مائیکل مینیلی،برطانیہ چائنا چیمبر آف کامرس کی نائب صدر شوئے وین شیا اورسٹی آف لندن  کے 693 ویں میئر ونسینٹ...
    چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں : اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات...
    ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کا ایکس مل ریٹ 159روپے ہو گا جبکہ چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہو گی۔اسحاق ڈار نے بدھ کو چینی کی قیمت سے متعلق اجلاس کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملےپر کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملک میں چینی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی، چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔ نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔  اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی...
    نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے جبکہ ریٹیل پرائس 164 روپے فی کلو ہوگی۔ 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بار بار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ڈھاکہ میں قیام کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ شیخ حسینہ واجد حکمت کے خاتمے کے بعد یہ پاکستان کی کسی شخصیت کا بنگلہ دپیش کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔
    کراچی (سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان کی سنگین صورتحال اورموجود حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے ، داخلی تحفظ یقینی بنانے اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آزادو خود مختار اور جامع پالیسی بنائی جائے ، امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان اور افغانستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے ، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے کم کیے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس اور جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نہ صرف پورے خطے...
      جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس ، فردوس شمیم نقوی سمیت 16اراکین کو طلب کیا تھا جے آئی ٹی نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو بھی 19مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے سوشل میڈپا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی رہنما نہیں آئے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی...
    ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں اور کوئی شخصیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ہ...
    ملک کی صورتحال تشویشناک ہے، گریٹر ڈائیلاگ شروع کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )جماعت اسلامی نے ملک کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے گیرٹر ڈائیلاگ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے پیغام میں حافظ نعیم نے کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کر کے آزاد و خود مختار اور جامع پالیسی ترتیب دی جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے تما م اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوگی، جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی اعتماد سازی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا...
    لاہور: جماعت اسلامی نے ملک کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے گیرٹر ڈائیلاگ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے پیغام میں حافظ نعیم نے کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کر کے آزاد و خود مختار اور جامع پالیسی ترتیب دی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے تما م اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوگی، جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی اعتماد سازی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے۔...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو مضبوط ریاست بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، علما خوارج کی طرف...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے 16 اراکین کو طلب کیا تھا۔جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، وہ 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔ بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں سید عاصم منیر نے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ علما سے درخواست ہے وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پائیدار استحکام کےلئے قومی طاقت کے تمام...
    اسلام آباد:   چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ   ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ،کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف نے کہاکہ  پائیدار استکام کے لئے قومی طاقت کہ تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا ءکی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو Hard State بنانے کی ضرورت ہے  ، ہم کب تک ایک Soft State کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گورننس کہ گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہداء کے...
    ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا،کوئی تحریک،کوئی شخصیت نہیں۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا،یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو Hard State بنانے کی ضرورت ہے،ہم کب تک ایک Soft State کے طرز پر بے پناہ جانوں...
    انور عباس: بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا,  سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 22 اپریل سے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں,  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22. 23 اور 24 اپریل کو بنگلہ دیش جائینگے,دورہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے باضابطہ مذاکرات کرینگے, اسحاق ڈار بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے, بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد نئی قیادت پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات چاہتی ہے, دورہ میں متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے, دونوں ممالک دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے معاہدہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
    ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
    ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ٹوکوچیرو اتسونومیا سمیت چین اور جاپان کے سیاسی، کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل...
     جیمز ویب خلائی دوربین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں میں اہم گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس پر مبنی بڑے سیارے زندگی کی میزبانی کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اس تحقیق سے یہ اشارہ ضرور مل جاتا ہے کہ دور دراز سیارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔زمین سے 130 نوری سال دور HR 8799 نظام کی عمر صرف تین کروڑ سال ہے، جو ہمارے نظام شمسی کے 4.6 ارب سال کے مقابلے میں تقریباً نومولود بچہ ہے۔تحقیق کے مطابق امریکا کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اس نظام...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلیٰ وزارتی سطح کا دورہ طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بنگلا دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے۔ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس دورے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ...
    بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے 16 سالہ کنٹسٹنٹ کو اس کی پرفارمنس کے دوران نامناسب ڈانس اور اشارے کرنے پر اسے ڈانٹ پلا دی۔  14 مارچ کو نشر ہونے والی رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنٹسٹنٹ نوین شاہ نے اپنے آڈیشن کے دوران، 51 سالہ ملائکہ کی طرف آنکھ مارنے اور فلائنگ کِس سمیت کئی نامناسب اشارے کیے جس پر ملائکہ طیش میں آگئیں۔ بظاہر پریشان نظر آتی ملائکہ نے اس پرفارمنس کے بعد نوعمر لڑکے کو یہ واضح کیا کہ اس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared...
     وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان کو آج (منگل) دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ ان افراد کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے  گئے۔جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں...
    تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بطوروزیراعلیٰ اجلاس میں شریک ہونگے، اس وقت ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، 77سالوں سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق افتتاحی کلمات اور شرکا کو خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوگا۔ مزید :
    پی ٹی آئی نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، گنڈا پور شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی...
    سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے دوران حکومت نے “غیراخلاقی سرگرمیوں” کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ کے نئے یونٹ نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 11 خواتین شامل ہیں، جن پر جسم فروشی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں غیرملکیوں کو مساج پارلرز میں غیر قانونی سرگرمیوں اور خواتین و بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی حکام نے ایک دہائی بعد ملک میں جسم فروشی کے وجود کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریاض میں چار غیرملکیوں کو...
    سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے دوران حکومت نے "غیراخلاقی سرگرمیوں" کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ کے نئے یونٹ نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 11 خواتین شامل ہیں، جن پر جسم فروشی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں غیرملکیوں کو مساج پارلرز میں غیر قانونی سرگرمیوں اور خواتین و بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی حکام نے ایک دہائی بعد ملک میں جسم فروشی کے وجود کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریاض میں چار غیرملکیوں کو مساج...