لاہور:

جماعت اسلامی نے ملک کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے گیرٹر ڈائیلاگ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے پیغام میں حافظ نعیم نے کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کر کے آزاد و خود مختار اور جامع پالیسی ترتیب دی جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے تما م اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوگی، جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی اعتماد سازی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، قومی انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، فارم47کے بجائے فارم 45کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

مسلط لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر شکر گزار ہوں، لیاری کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد ہے کہ آج بھی عوام جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں، شہر میں گزشتہ 17 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے، عوام چاہے کسی بھی صوبے کے ہوں ان سب کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، لیاری کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن لیاری کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک ہی نظام چل رہا ہے، فلسطین اور غزہ میں بمباری کرکے اسرائیل نے بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کو شہید کیا ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی بھی امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتا، جدوجہد مقامی سطح پر بھی ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بستیوں کے مسئلے بھی حل کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر مزاحمت جاری رکھیں گے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے لوگوں پر اعتماد کیا تھا، جعلی طریقے سے پیپلز پارٹی کا میئر مسلط کردیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی شہریوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، بین الاقوامی طاغوت کے خلاف بڑی تحریک آپ کا انتظار کررہی ہے، عید کے بعد زبردست تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  گریٹر ڈائیلاگ کاآغاز ،آزادو خود مختار پالیسی بنائی جائے ،حافظ نعیم  
  • امریکہ و اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
  • مسلط لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، حافظ نعیم الرحمان
  • جماعت اسلامی کا امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان
  • ملک کی صورتحال تشویشناک ہے، گریٹر ڈائیلاگ شروع کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
  • افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
  • افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
  • ملک میں را اور سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • بلوچستان و کے پی کی صورتحال، داخلی تحفظ و حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمن