Daily Ausaf:
2025-03-21@04:09:37 GMT

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک) میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔
طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہے لیکن یہ 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار تک میں بیچی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بی آئی ایس پی میں مالی ضابطگیوں کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 24-2023ء میں کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی افراد کو شناختی کارڈ کے بغیر ہی ادائیگیاں  کردی گئیں۔ تعلیمی وظائف کا بھی غلط استعمال ہوا۔ مستحقین کے اکاؤنٹس سے نقد رقم بھی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 93 لاکھ میں سے 30 لاکھ 77 ہزار سے زائد مستحقین کی فیملی کا شناختی کارڈ موجود نہیں، شناختی کارڈ کے بغیر ہی 116 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کی گئی۔

سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا فضائی میزبان پر تشدد، دانٹ توڑ دیا

آڈٹ حکام کے مطابق رقم سرکاری ملازمین، بزنس مین یا غیر مستحق افراد میں تقسیم ہونے کا خدشہ ہے۔ 54 لاکھ 35 ہزار 533 طلبا کو حاضری لگائے بغیر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

آڈٹ حکام کے مطابق 70 فیصد حاضری کی شرط پوری نہ کرنے والے 57 ہزار 833 طلباء کو 15 کروڑ 42 لاکھ دے دیئے گئے۔ غیر مجاز طلباء کو اسکالرشپس کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی۔

ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے والوں کو بھی 4 ارب سے زائد کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی۔ غیر متعلقہ اضلاع سے 45 کروڑ 47 لاکھ روپے کی کیش گرانٹ نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

امریکی صدر جان ایف کینیڈی قتل کیس کے آخری خفیہ دستاویزات 60 برس بعد جاری

رپورٹ کے مطابق مستحقین کے اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم خلاف ضابطہ نکالی گئی، ادارے نے بعض مستحقین کو 54 لاکھ 67 ہزار روپے کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کئے۔

ہاؤس ہولڈ سروے کی مد میں 7 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی، غیر مجاز ملازمین کو ڈیپوٹیشن الاؤنس کی مد میں 6 کروڑ 37 لاکھ ادا کئے گئے۔

نشوونما پروگرام کے تحت ساڑھے 5 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی، آڈٹ رپورٹ میں خردبرد کی گئی 4 کروڑ کی رقم کی عدم ریکوری کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے کی کم کٹوتی کی گئی۔

ایف آئی اے نے چینی مافیا  کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

بی آئی ایس پی فنڈ سے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 60 لاکھ سے زائد دے دیئے گئے، تعلیمی وظائف میں طلباء کی خلاف ضابطہ انرولمنٹ، 28 لاکھ ادا بھی کردیئے گئے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 2 شہری جاں بحق
  • کراچی، لیاقت آباد خونی ٹرالر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
  • سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ کتنا اضافہ ؟ جانیں
  • موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار؛ گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی
  • 200 روپے کے انعامی بانڈ،7 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا انعام بانڈ نمبر 612132 کےنام نکل آیا
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف