نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حالیہ کارروائی میں پنجاب پولیس نے کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال، سروان سنگھ اور دیگر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

کسان رہنما چندی گڑھ میں حکومت سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے جب موہالی کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب، کھنوری بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کو بلڈوز کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے شمبو کھنوری بارڈر سے متعدد کسانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے کسانوں کو بسوں میں زبردستی دھکیل دیا، ان کی پگڑیاں اچھالیں، اور ایمبولینس میں موجود کسان رہنما کو حراست میں لے لیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما کلونت سنگھ نے الزام لگایا کہ پولیس نے بزرگ کسانوں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں دیا اور ان کے ٹریکٹر اور سامان وہیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے لاہور کے نجی ہوٹل تقریب کا انعقاد میں کیا گیا، وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی، پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک اور صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اعجاز شفی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے، جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت ہمارے پاس 22 لاکھ ٹن گندم موجود تھی جبکہ انہوں نے وافر گندم کے باوجود گندم امپورٹ کی، ان کی ظالمانہ پالیسیوں جی وجہ سے اس دفعہ 30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے۔
ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی آئی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیفمیشن ایکٹ انہوں نے اپنا کارنامہ بتایا ہے، یعنی لفظ چھںیننا اور اظہار رائے پر قدغن لگانا انہوں نے اپنی کارکردگی میں دکھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب کی معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کی تھی۔

ملک احمد خان  نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں، میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیئے، پرمغز گفتگو ہونی چاہیئے، آج جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا یہ قابل قدر قابل ستائش کاوش ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو، ہم فسطائیت کا جواب تحمل سے دیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے، پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی ہے، ہم نے اس تحریک کو حوصلے ہمت اور فہم و فراست کے ساتھ چلانا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا احتجاج، حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری
  • پنجاب پولس نے احتجاجی کسانوں کے خیمے توڑ دئے، 200 کسان مظاہرین گرفتار
  • ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، گرفتاریاں شروع
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ملزمان گرفتار
  • مودی سرکار کا کسانوں پر کریک ڈاؤن، سینکڑوں گرفتار، احتجاجی کیمپ مسمار کردیئے
  • کینسر ہیپاٹائٹس سمیت 4 بیماریوں کی ادویات گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • اپوزیشن لیڈر نمبربنانے کیلیے باتیں کرتے ہیں اڈیالہ جیل میں تو گالیاں پڑتی ہیں، عظمی بخاری
  • پی ٹی آئی پنجاب نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
  • پی ٹی آئی نے مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا