لندن میں “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لندن :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم: چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
تقریب میں 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زے گوانگ، چائنا برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سر شیراڈ لوئس کاوپر کولز ، ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نیل ڈیوڈسن،سٹی آف لندن کے 695 ویں میئر مائیکل مینیلی،برطانیہ چائنا چیمبر آف کامرس کی نائب صدر شوئے وین شیا اورسٹی آف لندن کے 693 ویں میئر ونسینٹ کیفنی شامل تھے۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا ۔ “بندش ” کے بجائے ، ” کھلا پن اور اشتراک” بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے ” تعاون اور جیت جیت ” بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔ “چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ان دنوں ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں لندن میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد مشن امپاسیبل اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔
ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، حال ہی میں ان کی لندن ہیلی پورٹ پر آتے ہوئے تصاویر کھینچی گئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاوہر پر مداح یہ قیاس کرنے لگے ہیں کہ کیا ان کا رشتہ ’محض دوستی‘ سے بڑھ کر ہے اور ٹام کروز اینا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں کو ہیلی پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ پیپلز میگزین کے مطابق جمعرات کی رات ٹام کروز اور آرمس کو بھی وہاں دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل 13 فروری کو ٹام کو لندن میں نائٹ آؤٹ کے دوران آرمس کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پاپرازی کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر میں اداکارہ کو ایک ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے دو بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جب یہ دونوں ٹیکسی میں جانے سے پہلے باہر کھڑے مداحوں سے مل رہے تھے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز جلد مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ میں نظر آئیں گے جو 23 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دی فائنل ریکوننگ 2023 کی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کا سیکوئل ہے۔