2025-03-15@15:18:30 GMT
تلاش کی گنتی: 25061

«مارک کارنے نے»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس میں احکامات جاری کیے۔ ہائیکورٹ نے ہائی پاور بورڈ کو ایف بی آر افسران کی پروموشن بورڈ کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی آج عدالت نے اسٹے ختم کر دیا، اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال درخواست گزار شاہ بانو کی پٹیشن...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی  ایچ بی ایل پی ایس...
    ویب ڈیسک : شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔  جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں 65 فیصد یوتھ ہے، یہ پورٹل نوجوانوں کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم ،پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں ، عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات...
    کراچی: سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پڑھے لکھے اور ان پڑھ ہنرمند سب اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں، شرجیل میمن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ...
    کیلیفورنیا کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہزاروں برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے۔  جج ولیم السپ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، جو ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ مشیر ایلون مسک کی جانب سے وفاقی اداروں میں بڑے پیمانے پر کی گئی برطرفیوں کے خلاف سب سے بڑا عدالتی دھچکا ثابت ہوا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق امریکی محکمہ دفاع، محکمہ امورِ سابق فوجی، محکمہ زراعت، محکمہ توانائی، محکمہ داخلہ اور محکمہ خزانہ میں حالیہ ہفتوں میں برطرف کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا۔  جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی دفتر برائے پرسنل مینجمنٹ...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔(جاری ہے) روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر کچھ باریکیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں،اگربانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بتائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر2بجے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3بجے ذاتی حیثیت میں پیش...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک وفاقی جج نے سابق فوجیوں کے امور، دفاع، توانائی، داخلہ، زراعت اور خزانے کے محکموں کو ان ہزاروں عبوری ملازمین کی بحالی کا حکم دیا ہے، جنہیں گزشتہ ماہ برطرف کردیا گیا تھا۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ولیم السوپ نے حکم دیا ہے کہ تمام محکموں کو 13 فروری کو برطرف کیے جانیوالے تمام عبوری ملازمین کو بحالی کی پیشکش کرنی چاہیے، 13 فروری کو آفس آف پرسنل مینجمنٹ نے محکمے اور ایجنسی کے سربراہوں کے ساتھ کال کی اور انہیں عبوری ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: جج السوپ نے کہا کہ آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی جانب سے تمام عبوری ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایت، ایک تحریری میمو...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50 ہزار ونٹر کٹس کی تقسیم کا منصوبہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں موسم سرما امدادی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ ایک وسیع پیمانے پر جاری انسانی ہمدردی کا اقدام تھا جس کا مقصد پاکستان میں شدید سردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرنا تھا۔’یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ 50,000 ونٹر کٹس پاکستان کے 52 اضلاع میں تقسیم کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ اور...
    ایئر ایشیا نے 30 مئی 2025 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے براہ راست ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں براہ راست آیا کریں گی۔ یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور جایا کریں گی۔ ایئر ایشیا کے مطابق وہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انہیں خطے میں متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمپنی نے کراچی سے کوالالمپور کا یکطرفہ ٹکٹ 64 ہزار 990 روپے  میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔...
      مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہندو برادری کے تہوار ہولی پر پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں، جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔ خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجابوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر سہولتیں یکساں...
    ایاز صادق— فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر چیز کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو رولز کے مطابق چلاؤں گا، کوشش ہو گی کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ چلاؤں۔ عمر ایوب کی جعفر ایکسپریس حملے کی آج شدید مذمتاپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا اتنا موقع دیتا ہوں، مگر وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو عوام اور ان کے مسائل کی فکر نہیں، بس وہ احتجاج کے...
    انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں “بہترین” ماننے سے صاف انکار کردیا۔ انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس “بہترین سیمرز” موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں “بہترین” بناسکے۔ معین علی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں...
    باجوڑ: نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بعد 2 نئی ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک لیگ کیلئے مزید 2 نئی ٹیمیں مل سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پہلا منصوبہ تھی، جس کیلئے پی ایس ایل کو لانچ کیا گیا، آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں میچز کروانا ہے۔ انہوں...
    خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، وزیر دفاع کو علم ہے...
    قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) بھارت نے جمعے کے روز پاکستان کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جس میں اسلام آباد نے نئی دہلی پر "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے" اور تشدد کے ذریعے "پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم" کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پاکستانی صوبے بلوچستان میں ٹرین پر حملے، بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے سے متعلق واقعے میں اسلام آباد نے بھارت پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام تو نہیں لگایا، تاہم اس نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے "دہشت گردی کی پشت پناہی" کا عمل بدستور جاری ہے۔ پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں پاکستانی بیان پر بھارتی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟ لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگے ہیں۔ حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Hungama???? (@realbollywoodhungama) بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف لکھاری ناصر ادیب نے کہا ہے کہ جب ان کی بیٹی اور اداکارہ زویا ناصر نے ایک متنازع معاملے میں ان کا ساتھ دینے کے بجائے حق کا ساتھ دیا تو انہیں خوشی ہوئی انہوں نے ایک نجی  پروگرام میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کے دوران اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور اپنی ماضی کی گفتگو پر بھی اظہار خیال کیا پروگرام کے دوران ندا یاسر نے زویا ناصر سے پوچھا کہ جب ان کے والد نے ایک پوڈکاسٹ میں متنازع بیان دیا تھا تو کیا انہوں نے انہیں اس پر سمجھایا تھا؟ اس پر زویا ناصر نے جواب دیا کہ جب انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو انہوں نے اپنے والد...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب کا پیٹرول ایران سے آتا ہے، جب ہزاروں لٹر پیٹرول آتا ہے تو اس کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے، عمران خان نہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل، اس لیے جیل میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں پی ٹی آئی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ زرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔  واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے تقریبا 500  مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اگرچہ سیکیورٹی فورسز کو دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو...
    لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
    سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔
    بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim) تراشی ہوئی داڑھی کے ساتھ یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے میں ہے۔ ویرات کوہلی رائل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ثابت ہوا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا۔ ملزمان کے وکلا کے التوا مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا، جسے تیاری کے لیے محض...
    ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا  پیغام، میں پاکستان بھر  میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.  یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان  اور  محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت  ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے.   نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن  ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر  کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔  رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔ 
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پُر مسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جشن جو رنگوں سے بھرپور ہے، بہار کے آغاز کی علامت ہے اور محبت اور اچھائی کی برائی پر فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں ہولی کے رنگ بکھر گئے، ہندوؤں کی خوشیوں میں مسلمان بھی شامل I extend my heartfelt greetings to our Hindu community in Pakistan on the joyous occasion of Holi. The vibrant energy that surrounds this festivity mark the arrival of spring, symbolizing love and the triumph of good over evil. While celebrating new beginnings, renewal,...
    چمن میں مسلم باغ کے علاقے سودئی میں کرومائیٹ کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق لاشیں نکال لی گئیں، کرومائیٹ کان بیٹھ جانے سے 5 کان کن پھنس گئے تھے۔  ڈی آئی خان: گاوں شیرکہنہ میں فائرنگ، میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار قتل   زخمی کان کنوں کو سول اسپتال مسلم باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
    اسلام آباد: عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں  یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 209 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دیگر گرفتار 615  پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبراحتجاج کے 29 مقدمات درج ہیں۔   ضمانتیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جہلم، اٹک اور اڈیالہ جیل سے رہائی شروع ہوگئی ہے۔ عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟...
    —فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2 سموسہ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ناقابلS استعمال آئل میں کھانے کی چیزیں فرائی کرنے پر یہ ایکشن لیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف ریسٹورنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
    چمن میں مسلم باغ کے علاقے سودئی میں کرومائیٹ کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق لاشیں نکال لی گئیں، کرومائیٹ کان بیٹھ جانے سے 5 کان کن پھنس گئے تھے۔ زخمی کان کنوں کو سول اسپتال مسلم باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ Post Views: 1
    اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔ ایے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ...
    مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا جب کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔
    کراچی(اوصاف نیوز)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج چ جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج (جمعہ) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔نجی چینل کے مطابق پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے...
    روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلےفونک رابطہ ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر کچھ باریکیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ جنگ بندی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر روسی صدر کا بیان ناممکل قرار دیدیا۔ نیٹو سربراہ سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور دیگر کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، امید ہے روس جنگ بندی کی تجویز پر مثبت ردعمل دے گا۔ واضح رہے کہ روس کے صدر پیوٹن نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روس جنگ بندی کیلئے تیار ہے لیکن یوکرین کو مزید شرائط ماننا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر امریکی صدر سے بات چیت کی بھی ضرورت ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا دعویٰ ہے کہ روسی صدر جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کرنے...
    معروف بھارتی اداکار اور ہدایتکار عامر خان 60 برس کے ہوگئے ہیں، اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کے ایک سیشن کی میزبانی کی، جس کی خاص بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری رہیں، جن سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔ پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے 25 سال پہلے ملے تھے اور اب پارٹنر ہیں۔ ’ہم ایک دوسرے سے بہت سنجیدہگی کے ساتھ وابستہ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟ عامر خان نے مزید بتایا کہ...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلوچستان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے پر پاکستان کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  روسی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں پیوٹن نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، جنہوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے یرغمالیوں کو بچایا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے افسوسناک نتائج پر دلی تعزیت قبول کریں۔" انہوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے، جو...
    اسلام آباد: جعفر ایکسپریس واقعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس شام 3:30 بجے کی جائے گی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم نکات بھی پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 440 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 21 مسافر اور جوان شہید ہوگئے۔ ٹرین صبح...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔...
    کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ ہوا کے بگولوں اور برفباری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوسکتی ہے۔ادھر ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، افریقا، جنوبی و شمالی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا 29 مارچ کو ہونے...
    جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج  ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ اہم ترین پریس کانفرنس آج شام 3:30 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم نکات  پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید واضح رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے۔ منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہولی کے تہوار کے موقع...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان اور مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہندو برادری کے تہوار ہولی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں، دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، یہاں ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹر (بوتل بند)کے 27برانڈز کا پانی مبینہ طور پر مضرصحت پایا گیا ہے ،ان میں سے بعض برانڈز میں سوڈیم ، آرسینک اور پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی جبکہ بعض برانڈ کا پانی جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا جس کے استعمال سے جلد سمیت مختلف کینسر، گردوں ، دل، بلڈ پریشر اور پیٹ کی بیماریاں جن میں ہیضہ ہونے کے علاوہ نروس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف شاید ہی کبھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔ ذرائع...
    ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔ لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔ مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟ لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کےلیے ایک اہم وقت آگیا ہے۔ ایک روحانی چکر جو کھلنے کا انتظار کررہا ہے۔ زیادہ تر اچھے طریقوں سے۔ آپ کے احتیاط سے بنائے گئے منصوبے شاندار طریقے سے کام کر رہے ہیں، جیسا کہ آپ کے نیک مقاصد بھی۔ اب اس کو جمع کریں، ان چمکدار مناظر میں برف کے پتلے بنائیں اور یقینی طور پر اپنے اعلیٰ ترین مقاصد کو الٰہی کے حوالے کردیں۔ خالص منطق کیا نہیں کرسکتی، آپ کے وژن میں یقین اسے لے آسکتا ہے۔ آپ اس زندگی کو بنا رہے ہیں جس کی آپ ہمیشہ خواہش کرتے تھے، اب کیا آپ اس کا لطف اٹھانا بھی سیکھیں گے؟ منفی: آج آپ کو اپنی صحت کا...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جس سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر...
    انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں "بہترین" ماننے سے صاف انکار کردیا۔ انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس "بہترین سیمرز" موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں "بہترین" بناسکے۔ مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے' معین علی...
    سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ1973  کے آئین میں پارلیمنٹ کو اختیار دیا گیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ سرٹیفکیٹ ایشو کرنا اسپیکر کا کام ہے۔ یہ بھی پڑھیہں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم مخدوم علی خان  کے مطابق پارلیمینٹ کے پاس اختیار ہے کہ منی بل ڈیکلئیر کرتی ہے یا نہیں، عدالت کے پاس قانون...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال...
    کوئٹہ(اوصاف نیوز)کوئٹہ میں شرپسندوں کا کیچی بیگ تھانے پر حملہ،بم پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں بھی قومی شاہراہ پر تعمیراتی پراجیکٹ پردہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی ۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے بولان، کوئٹہ اور خضدار میں گھناؤنی کارروائیاں کی گئیں، بولان کے علاقے سے گزشتہ شب 7 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جبکہ کوئٹہ میں کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا اور تھانے کے احاطے میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسی طرح خضدار میں قومی شاہراہ پر تعمیراتی...
    جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہوں گے جس میں واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ Post Views: 1...
    جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور...
    — فائل فوٹو مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی تھی۔ کراچی میں خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار دوسری کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کرنے والےگروہ کے 5 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے...
    —فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے ہائی جیکنگ کے بعد ملک میں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف قومی اتحاد اور بات چیت پر زور دیا۔ جمعرات کو ہونے والے اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس میں شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں وہ کوئٹہ پہنچے جہاں وفاقی وزراء اور دیگر حکام کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جعفر ایکسپریس پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اسپین میں سائنس دانوں نے ایک ایسے چہرے کی ہڈیاں دریافت کی ہیں، جو انسانی خاندان کی آج تک نامعلوم کسی نسل کا ہو سکتا ہے۔ جریدے نیچر میں بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ ہڈیاں تقریباً 1.1 ملین سے 1.4 ملین سال پرانی ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ چہرہ ایک بالغ شخص کا ہے، جسے ''گلابی‘‘کا نام دیا گیا ہے اور یہ مغربی یورپ میں دریافت کیا گیا قدیم ترین چہرہ ہے۔ اس کا نام انگریزی زبان کے راک بینڈ پنک فلائیڈ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ اس چہرے کے اوپری جبڑے کی ہڈی اور گال کی جزوی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے۔ ہماری قیادت...
    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور کے ساتھ  وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24...
     اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیئے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کی...
    (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔  وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے،جس کے پیش نظرحکومت نے تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ماہ صیام کا دوسرا جمعتہ المبارک، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا...
    عرفان ملک: پنجاب پولیس نے ماہ صیام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ، لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق، صوبے بھر میں 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وینٹی نمبر پیلٹس کی نیلامی، محکمہ ایکسائز نے 10کروڑ 90 لاکھ روپے کمالئے پولیس کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد...
    —فائل فوٹو کراچی کا جام صادق پل دن 2 بجے تک ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران  متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی، اختر کالونی، انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو گودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجا جائے گا۔ تیز رفتار ٹریلر جام صادق پل کی دیوار پر چڑھ گیا، ڈرائیور سوگیا تھا کراچی تیزرفتارٹریلرجام صادق پل کی دیوار پر چڑھ... اس کے علاوہ ڈیفنس سے ایئر پورٹ جانے والے، کورنگی روڈ، کالا پل، ایف ٹی سی فلائی اوور...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔ رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دنوں میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد دو کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، جو مقدس مقام پر مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجدالحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ...
    حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری، معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہو گئیں۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں...
    وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں قیصر سواتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آئی ڈوبر آرگنائزیشن (RIDO) میں آنکھ، دانت اور گردوں کے مریضوں کا مفت اور رعایتی فیسز میں علاج کیا جاتا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں 3  بڑے میڈیکل ہسپتال چل رہے ہیں، پنجاب میں ڈائیلائسز کا سب سے بڑا اسپتال ریڈو کے تحت چل رہا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کو 49 سال ہوگئے ہیں، 100 روپے فیس لیتے ہیں، اس آرگنائزیشن میں آنکھوں کا 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15 ہزار روپے میں کیا جاتا ہے۔ شروع میں آرگنائزیشن صرف آنکھوں کے علاج کے لیے قائم کی تھی، مگر ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ گزشتہ سال ہمارا بجٹ 22 کڑور روپے...
     ویب ڈیسک:  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج(بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا...
    سعید احمد سعید:پاکستان کے ہوابازی کے  شعبے کے لئے اچھی خبر ،ملائیشیا کی ایک اور نئی ایرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان  کر دیا۔  ایئر ایشیا ایرلائن مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔   ایئر ایشیا  30 مئی  سے  کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔ابتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی  یہ ایر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک  توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ نئی غیر ملکی ایرلائن کے آنے سے پاکستان...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں، دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری پی آئی بی کالونی میں عوام کے درمیان کی انکے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار، پارٹی کارکنان، عہدیدار اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا گیا ہم نے ایسا وعدہ کبھی نہیں کیا لیکن پچاس ہزار طلبا کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات...
    لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
    اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے جہنم رسید کیا۔ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے۔ دہشت گردوں کے ملک میں تقسیم پیدا کرنے کے حربوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ 2016ء میں ہم نے جس طرح پشاور میں اے پی سی بلائی تھی، اسی طرح اب بھی مل کر بیٹھیں گے اور پاکستان کو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر  آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورہ کریں گے۔ کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی 13 سے 15 مارچ تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی...
    اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے کے بارے میں پالیسی سطح کے حتمی مذاکرات  کے روانڈز جاری ہیں جن میں ملک کی آمدن  اور اخرجات  کو قرضہ پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ آج  مذاکرات کے مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اپنا ابتدائی بیان جاری کر دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ سے ملاقات کے  علاوہ بات چیت کے مراحل میں ائی ایم ایف کو رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت خزانے پر بوجھ کم کرنے پر بریفنگ دی گئی ، آئندہ مالی سال میں ملک کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات...
    مبصرین کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کے ختم ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ مذکورہ بینکوں کو توانائی سے متعلق لین دین کرنے کے لیے امریکی ادائیگی کے نظام تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مالیاتی نظام تک روس کی رسائی پر پابندیاں بڑھا کر روس کے تیل، گیس اور بینکنگ کے شعبوں کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بائیڈن حکومت کی جانب سے جاری کردہ 60 دن کی چھوٹ ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس رعایت سے منظور شدہ روسی بینکوں کو توانائی کے لین دین کی جو محدود اجازت تھی وہ ختم ہو جائیگی۔   مبصرین کا کہنا ہے...