کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50 ہزار ونٹر کٹس کی تقسیم کا منصوبہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں موسم سرما امدادی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ ایک وسیع پیمانے پر جاری انسانی ہمدردی کا اقدام تھا جس کا مقصد پاکستان میں شدید سردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرنا تھا۔
’یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ 50,000 ونٹر کٹس پاکستان کے 52 اضلاع میں تقسیم کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ اور سرد ترین علاقے شامل تھے۔‘

کے ایس ریلیف سینٹر کے مطابق یہ امداد خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع، گلگت بلتستان کے 10 اضلاع، بلوچستان کے 11 اضلاع، جموں و کشمیر کے 6 اضلاع، سندھ کے 6 اضلاع، اور پنجاب کے 2 اضلاع میں مستحق خاندانوں تک پہنچائی گئی۔
’ہر ونٹر پیکج میں دو اعلیٰ معیار کی پالیسٹر رضائیاں، مردوں اور خواتین کے لیے گرم شال کٹس، اور بچوں و بڑوں کے لیے موسم سرما کے کپڑے شامل تھے، تاکہ خاندانوں کو شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ تقسیم صوبائی حکومتوں کے قریبی تعاون اور حیات فاؤنڈیشن کی شراکت داری سے شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔‘
بیان کے مطابق یہ منصوبہ 337,079 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا چکا ہے، جو کے کنگ سلمان ریلیف انسانی ہمدردی کے مشن اور ضرورت مند کمیونٹیز کی مدد کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف عالمی سطح پر انسانی امداد کی فراہمی میں پیش پیش ہے اور قدرتی آفات و شدید موسم سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کنگ سلمان ریلیف ریلیف سینٹر پاکستان میں

پڑھیں:

ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان اکرم راجا کا تمام پارٹیوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے  بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے واقعے کے پیش نظر حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف یکجا ہوکر باہمی مشاورت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید

اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا دوسرا کوئی راسستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مل بیٹھنا چاہیے تاکہ ملک کو دہشتگردی کے مسئلے سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیے: جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

 دریں اثنا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی اپنی پارٹی اور بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ دہشتگردی اور باہمی مشاورت سلمان اکرم راجا

متعلقہ مضامین

  • بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
  • سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز، پاکستان نے گولڈ سمیت  4 میڈل جیت لئے 
  • کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہناکر ٹوئٹس کروائی جاتی ہیں، سلمان اکرم راجا
  • کیا حکومت ضربِ عضب طرز کے کسی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟
  • ترک ادارہ تیکا کا فلاحی اقدام، پاکستان کےہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
  • آدھا رمضان گزر گیا، خیبر پختونخوا کے مستحقین کو رمضان پیکیج نہ مل سکا، کیوں؟
  • ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان اکرم راجا کا تمام پارٹیوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ
  • پاکستان پوسٹ رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہ کرسکا؟
  • پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک