اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اسپین میں سائنس دانوں نے ایک ایسے چہرے کی ہڈیاں دریافت کی ہیں، جو انسانی خاندان کی آج تک نامعلوم کسی نسل کا ہو سکتا ہے۔ جریدے نیچر میں بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ ہڈیاں تقریباً 1.1 ملین سے 1.4 ملین سال پرانی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ چہرہ ایک بالغ شخص کا ہے، جسے ''گلابی‘‘کا نام دیا گیا ہے اور یہ مغربی یورپ میں دریافت کیا گیا قدیم ترین چہرہ ہے۔

اس کا نام انگریزی زبان کے راک بینڈ پنک فلائیڈ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔

اس چہرے کے اوپری جبڑے کی ہڈی اور گال کی جزوی ہڈی 2022 میں اسپین کے شمالی علاقے میں واقع اتاپورکے آثار قدیمہ کے مقام پر پائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہسپانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم تب سے انسانی آباؤ اجداد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسپین کی یونیورسٹی آف روویرا آئی ورجیلی کی سرکردہ محقق روزا ہیوگیٹ نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ مطالعہ ''یورپ میں انسانی ارتقاء کی تاریخ میں ایک نئے اداکار کو متعارف کرواتا ہے۔

‘‘ یہ ہڈیاں سیما ڈیل ایلیفانٹے غار کے مقام کی کھدائی کے دوران دریافت کی گئی تھیں۔ یہ وہی مقام ہے، جہاں سے تقریباﹰ 250 میٹر کی دوری پر دو عشرے قبل مغربی یورپ کے قدیم ترین انسان ''ہومو اینٹیسیسر‘‘ کی ہڈیاں پائی گئی تھیں۔ سائنسدان کیا جانتے ہیں؟

گلابی کے چہرے کی ساخت ہومو اینٹیسیسر کی نسبت زیادہ قدیم ہے، جو اندازوں کے مطابق تقریباً 850,000 سال پہلے مغربی یورپ میں آباد تھا۔

اسپین کے نیشنل ریسرچ سینٹر آن ہیومن ایوولوشن کی ڈائریکٹر اور مطالعہ کی شریک مصنفہ ماریا مارٹنن ٹوریس نے کہا کہ ہومو اینٹیسیسر چہرہ پتلا اور درمیانی تھا جو کہ جدید دنیا کے لوگوں کے چہروں سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم نیا دریافت کیا گیا چہرہ زیادہ ''قدیمی اور زیادہ مضبوط‘‘ ہے۔ گلابی کی کچھ مشابہت ہومو ایریکٹس سے ہے، اسی لیے اسے عارضی طور پر ہومو ایفینس ایریکٹس کا نام دیا گیا ہے۔

ہومو ایریکٹس تقریباﹰ دو سال پہلے کرہ ارض پر رہتا تھا اور افریقہ سے ایشیا اور یورپ کے علاقوں میں منتقل ہوا۔ قدیم انسانی نسلوں کے آخری افراد تقریباً 100,000 سال پہلے مر گئے تھے۔ محققین نے مزید کہا کہ گلابی کے چہرے کی نامکمل ہڈیاں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے کافی نہیں تھیں کہ اس کا تعلق ابھی تک نامعلوم قدیم انسانی نسل سے ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقی امکان ہو سکتا ہے۔

ش ر⁄ ک م (دھاروی وید، اے ایف پی، روئٹرز، اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مغربی یورپ دریافت کی

پڑھیں:

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا

JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES:

اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 60 سالہ بزرگ خاتون کو بھی شہید کردیا ہے، جس پر اسرائیلی فوج نے کوئی وضاحت نہیں کی، اس سے قبل اسرائیلی فوج کی گاڑیوں سے ایک فلسطینی موٹرسائیکل سوار کی ٹکر ہوئی تھی، جنہیں شہید کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں برس جنوری میں شروع کی گئی کارروائیوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔

اسرائیل فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور اسرائیل فوج جنین میں مہاجر کیمپوں سمیت قریبی شہروں میں رہائشی عمارتیں مسمار کر رہی ہے ۔

جنین میں کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نہ صرف فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے بلکہ سڑکیں، پانی کے پائپس اور انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان کمانڈر کا تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ
  • آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا دعویٰ مسترد
  • 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • نظام شمسی کے دوسرے بڑے سیارے کے مزید 128 چاند دریافت، مجموعی تعداد کیا ہو گئی ؟جانیں
  • پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف
  • مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا
  • وزیراعظم کا عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان