اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں،اگربانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بتائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر2بجے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3بجے ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔
انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ویڈیو لنک کے ذریعے پیش اسلام ا باد ہائیکورٹ بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے میرے خلاف مقدمات میرٹ پرنمٹائے تھے۔بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا، یہ سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے آزمائے جا رہے ہیں۔