انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں “بہترین” ماننے سے صاف انکار کردیا۔

انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس “بہترین سیمرز” موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں “بہترین” بناسکے۔

معین علی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں فاسٹ بولرز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی میں نہایتی ناقص پرفامنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بولرز پر تنقید کی نشتر چلائے جارہے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دونوں میچز میں شاہین آفریدی محض 2 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ 8 کی اوسط سے 18 اوورز میں 140 رنز لٹائے تھے۔

نسیم شاہ نے دونوں میچز میں 18 اوورز کروائے اور محض 2 وکٹیں حاصل کرسکے جبکہ انہوں نے 104 رنز دیے، اسی طرح حارث رؤف پاکستان کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے جنہوں نے 17 اوورز میں محض 2 وکٹیں لی تھی جبکہ 9 کے اکانومی ریٹ کیساتھ 135 رنز کے انبار لگوائے تھے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انگلش کرکٹر

پڑھیں:

“سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت

“سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چین میں”سی پی سی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی تقریر کے اقتباسات”کی اشاعت اور تقسیم حال ہی میں کی گئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں نیشنل کانگریس کے بعد سے پارٹی کے طرز عمل نے ایک نیا روپ اختیار کیا ہے جسے عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

پارٹی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی اہم تقاریر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا مضبوط قائدانہ مرکز رہے گی اور چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دے گی۔

یہ کتاب 130 سے زائد اہم دستاویزات پر مشتمل ہے جن میں نومبر 2012 سے فروری 2025 تک شی جن پھنگ کی رپورٹس، تقاریر، ہدایات اور پیش لفظ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انقرہ میں “چائنا  ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
  • انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو بہترین ماننے سے صاف انکار
  • ’پاکستانی فاسٹ بولرز اچھے ہیں، بہترین نہیں‘، نئی بحث چھیڑ گئی
  • کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”
  • آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری، بہترین بلے بازکون ؟پاکستانی کرکٹر ز کی رینکنگ کیا ؟ جانیں
  • “سی پی سی کی انضباطی تعمیر کی مضبوطی کے بارے میں چینی صدر کی تقاریر کے اقتباسات”کی اشاعت
  • نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو “درزی” کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
  • “کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے”