2025-03-01@03:19:11 GMT
تلاش کی گنتی: 4957
«کا ثواب»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق گلگت اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دھند اور موسمی خرابی: 8 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکارملک بھر کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا راج ہے جس کے پیشِ نظر چند شہروں میں دھند نے بھی اپنا پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔کراچی ایئر پورٹ سے 6 ،...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے دواریاں بازار میں آگ لگنے سے 8 دکانیں جل گئیں۔ لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے... پولیس نے بتایا ہے کہ فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 گیسٹ ہاؤس اور 3 موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر میں کارروائی کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریش کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گرد ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے...
لاہور: جماعت اسلامی نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں عوامی حقوق کے لیے جاری تحریک سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے شوریٰ کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بعد پہلے مرحلے میں مین شاہراہوں پر دھرنے دیں گے، پھر گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، حکومت کے لئے پھر عوام کو ریلیف دینے کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ائی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام...
اسلام آباد: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اسلام ٹائمز: دھمکی آمیز بیانات میں کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام، کالعدم سپاہ صحابہ، لال مسجد، شہدا فاونڈیشن جیسے فتنۃ الخوارج گروہوں نے اپنے غیر قانونی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری ایکشن کو کیوں چیلنج کیا ہے؟ فتنۃ الخوارج کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے علاوہ کوئی بھی دیوبندی مذہبی سیاسی جماعت لال مسجد کی مہم جوئی کی کیوں حمایت نہیں کرتی؟ کیا ان دیوبندی علما اور جماعتوں کے پاکستانی ہونے میں شک ہے؟ واضح اور اعلانیہ دھمکیوں اور فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کے باوجود ان کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے نام سے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں کیوں منعقد کر رہے ہیں؟ لال مسجد جیسا دہشت گردی کا اڈا عزیز برادران...

کراچی، جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، 11 رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
اسلام ٹائمز: دھمکی آمیز بیانات میں کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام، کالعدم سپاہ صحابہ، لال مسجد، شہدا فاونڈیشن جیسے فتنۃ الخوارج گروہوں نے اپنے غیر قانونی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری ایکشن کو کیوں چیلنج کیا ہے؟ فتنۃ الخوارج کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے علاوہ کوئی بھی دیوبندی مذہبی سیاسی جماعت لال مسجد کی مہم جوئی کی کیوں حمایت نہیں کرتی؟ کیا ان دیوبندی علما اور جماعتوں کے پاکستانی ہونے میں شک ہے؟ واضح اور اعلانیہ دھمکیوں اور فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کے باوجود ان کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے نام سے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں کیوں منعقد کر رہے ہیں؟ لال مسجد جیسا دہشت گردی کا اڈا عزیز برداران...
مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا۔ سوشل میڈیا کا مزاج بن چکا ہے ہر اچھی یا بری چیز میں تمیز کیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب بات کسی مشہور اداکارہ کی ہو تو اس میں مزید تیزی آجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہوا جن کا حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔ نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ 5 سول سرونٹس پر مشتمل ہے، نئے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 3/1 کی خلاف ورزی ہے۔ دخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 7 فروری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا سابقہ بورڈ بحال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج بورڈ کی سابق چیئرپرسن رائنا سعید و دیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور سات فروری 2025ء کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا...
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاری ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے راہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات پر سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کیلئے...
جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے دفتر میں بھی ایسوسی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر...
فائل فوٹو۔ کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ 55 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہم اس غیر قانونی اور انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے، اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو ہم اپنی عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں، یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی...
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبا تنظم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔ پیر کو گروپ کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل...
ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے...
راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
راولپنڈی : خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شرپسند علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں اشیاء ضرورت اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی بڑھوتری، معیاری اشیاء کی کمی ، کافی حد تک مارکیٹوں میں کاروباری گٹھ جوڑ یعنی کارٹلائزیشن کا نتیجہ ہیں۔ کارٹل، مارکیٹ میں موجود سپلائرز کے مابین باہمی ہم آہنگی یا ایسے معاہدے کے نتیجے میں بنتے ہیں، جس میں سپلائرز ناجائز منافع کے لئے اشیا و خدمات کی قیمتیں باہمی ہم آہنگی سے طے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں سپلائی کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔ صافین کو اشیاء و خدمات کی بہتر معیار اور متناسب قیمت پر فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ، مارکیٹ میں سپلائی فراہم کرنے والے تمام فریق، صارفین کو راغب کرنے کے لئے ایک دوسرے سے...
احمد منصور:ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 10 خوارج موت کے گھاٹ اتار دیے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی گئی ،آپریشن میں دس خوارج جنہم واصل کردیے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا آپریشن میں دس خوارج ہلاک ہوگئے پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو جاری دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف کام میں بہتری لائیں بلکہ شادی کر کے فیملی بھی قائم کریں۔ 28 سے 58 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتے، تو کمپنی ان کا ”تجزیہ“ کرے گی، اور اگر وہ ستمبر تک سنگل رہے تو ان کی ملازمت ختم...
رکن پارلیمنٹ نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اور غیر مشروط امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی...
ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل...
جتیندر سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نریندر مودی آسام جا رہے ہیں، لیکن کیا وہ جانتے ہیں کہ انکے چہیتے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما آسام کے اندر کیا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر بدعنوانی کے ذریعہ اپنی سلطنت کھری کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ریاست کے دورہ پر یہ بتانا چاہیئے کہ کیا وہ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف معاملوں کو لے کر کارروائی کریں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور آسام انچارج جتیندر سنگھ نے ریاست کے سینیئر کانگریس لیڈران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آسان کے وزیراعلیٰ...
تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل نے جیل سے ضلع کرم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں جنگ و جدل کی بجائے ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے اور امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ سازشی عناصر کو شکست ہو اور کرم امن ترقی خوشخالی کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار محاصرے کیخلاف دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم سے نامزد تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے جیل سے پاراچنار کے عوام کے نام پیغام دیا ہے۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے پوری ضلع کرم کے عوام کو سلام کہا۔ انہوں نے کہاکہ طوری بنگش اقوام گزشتہ چار ماہ سے بدترین محاصرے کا شکار ہے۔ ہر قسم تکالیف ازیتیں برداشت کررہی ہے۔ انہوں نے...
پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس،...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...

’بیٹا میچ دیکھنے دبئی چلا گیا لیکن جیل میں والد سے ملنے نہ آسکا‘، قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم سے تصاویر وائرل
دبئی(سپورٹس ڈیسک)گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوگئی۔ اس شکست کے بعد قومی ٹیم پر ہر طرف سے تنقید ہورہی ہیں، تاہم اسی دوران ایک اور تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اس میچ میں دکھائی دیے اور ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں۔ Exclusive: #ImranKhan's son Qasim Khan at Dubai International Stadium with an Indian fan while supporting Pakistan in green shirt ????????????#PAKvIND | #ChampionsTrophy | #INDvPAK pic.twitter.com/rOnmtKGJNN — Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 23, 2025 ...
خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، خواجہ آصف اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ پی ٹی... انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں جماعت نہم اور گیارہویں کا تعلیمی نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں میرے والد...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
بنگلہ دیش: حسینہ حکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش میں گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طالب علم رہنما ناہید اسلام نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن (ایس اے ڈی) نامی طلبہ تنظیم نے سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے کوٹے کے تنازع پر مظاہروں کی ابتدا کی تھی جو کہ جلد ہی ملک گیر بغاوت میں تبدیل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں حسینہ واجد کو اگست میں اقتدار چھوڑ کر بنگلہ دیش فرار ہونا پڑ گیا تھا۔ معاملے سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سعودی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ، ،جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا...
اشتہارات ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے: خواجہ آصف کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی، یہ اشتہارات کے ذریعے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014 میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں. بانی پی ٹی آئی...
کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل خانے نے برسا برس اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 3ہزار سے زائد مستحق میں شیخہ فاطمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا۔ کراچی میں 3 ہزار سے زائد مستحقین کو راشن بیگ پہنچائے گئے ، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ اماراتی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ گورنر کے پی نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنےکا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ائیرپورٹ کا نام بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا مقصد محترمہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا، امید ہےکہ آپ مثبت ردعمل...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا مو قف دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ مو قف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبے کو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو...
ناسا، جو کہ دنیا کی مشہور خلائی ایجنسی ہے، مختلف تعلیمی شعبوں کے طلبہ کے لیے بہترین انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے اور اہم تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھتے ہیں، تو ناسا آپ کے لیے ایک سنہرا موقع لایا ہے۔ انجینئرنگ سے لے کر پروجیکٹ مینجمنٹ تک، ناسا مختلف پروگرامز پیش کرتا ہے جو طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں ناسا انٹرن شپس 2025 کے بارے میں تمام ضروری معلومات دی گئی ہیں، جن میں درخواست کی آخری تاریخ، اہلیت کے معیار، اور انجینئرنگ کے علاوہ دیگر شعبوں میں مواقع شامل ہیں۔ ناسا انٹرن شپس 2025 کی درخواست کی آخری تاریخیں اگر...
سندھ حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو سستی اور قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ متبادل توانائی کے ذریعے بجلی کی ضروریات پوری کر سکیں۔ درخواست دینے کا طریقہ مفت سولر پینل حاصل کرنے کے لیے درخواست کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ خواہشمند افراد سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا قریبی مقامی حکومتی دفتر میں جا کر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست فارم میں بنیادی معلومات، بشمول فیملی کی آمدنی اور پتہ درج کرنا ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد حکومت کی جانب سے جانچ کی...
موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
کمیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انعامی اسکیم کے ذریعے کارٹل اور گٹھ جوڑ کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں اشیاء ضرورت اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی بڑھوتری، معیاری اشیاء کی کمی، کافی حد تک مارکیٹوں میں کاروباری گٹھ جوڑ یعنی کارٹلائزیشن کا نتیجہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کارٹل، مارکیٹ میں موجود سپلائرز کے مابین باہمی ہم آہنگی یا ایسے معاہدے کے نتیجے میں بنتے ہیں جس میں سپلائرز ناجائز منافع کے لئے اشیا و خدمات کی قیمتیں باہمی ہم آہنگی سے طے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں سپلائی کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر...
داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں قید پاکستانی نوجوان امریکا حوالگی کیلئے راضی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اوٹاوہ (سب نیوز )اونٹاریو سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان امریکی شہر نیویارک میں یہودی اداروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے پر دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب تھا، کو واپس امریکہ بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو داعش کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جسے نیویارک کی جانب سے شکایت پر کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بیس سالہ محمد...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ...
دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014ء میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کیجانب سے 2014ء میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے...
پشاور: سرکاری ڈاکٹروں سے ٹیکس لینے سے متعلق کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ ہائی کورٹ میں سرکاری ڈاکٹروں سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس ارشد علی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سرکاری ڈاکٹروں سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کو قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزاروں کے مطابق اُن سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہےْ۔پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔درخواست گزاروں نے خیبر پختونخوا ٹیکس رولز کے سیکشن 10 کو چیلنج کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق یہ آمدن پر ٹیکس...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کے حقوق کے لئے جاری تحریک سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد بڑی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ، عوام کو بجلی...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے مختلف مقامات پر گھمایا اور اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت دیتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پانچ لاکھ روپے نکلوائے۔ واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں...
مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا...
اسلام آباد: کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ملزمہ ام حسان اور دیگر لڑکیوں کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔ اِنسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اُم حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ اُم حسان اور دیگر گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اُم حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری کرنی...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرات پر انوکھی منطق پیش کر دی۔بھارت سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بطور کپتان میں دوسری ٹیموں پر انحصار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ کپتان نہیں جو اس بات کی پرواہ کرے کہ کوئی دوسری ٹیم کی فتح پاکستان کو آگے لے جائے گی، مجھے ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں۔کپتان نے کہا کہ بابراعظم اور امام الحق سے بڑے رنز درکار ہوتے ہیں بدقسمتی سے صائم ایوب کے نہ ہونے...
لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 افیون برآمد کرلی۔ ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تشکیل تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...

قابل تجدید توانائی سیکٹرمقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے. ویلتھ پاک
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )قابل تجدید توانائی سیکٹر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرمایہ کار حسن علی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے توانائی کے بحران سے دوچار ہے لوگ مہنگی بجلی سے نجات کے لیے سرگرم طریقے تلاش کر رہے ہیں سستی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے نظام شمسی میں سرمایہ کاری کی ہے اب ہم سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے گھرانوں سے لے کر صنعت کاروں تک ہر طرح کے گاہکوں سے رابطے میں ہیں سولرائزیشن کی مانگ تمام شعبوں بشمول زراعت اور ٹیکسٹائل یونٹس میں بڑھے گی.(جاری ہے)...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کہتے ہیں احتیاط علاج سے بہتر ہے،ہم دہشتگردی واقعات رونما ہونے سے قبل اس کا سدباب کیوں نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ تاریخ دیکھیں تو 1971میں بھی فوجی تنصیبات پر حملے ہورہے تھے،یہاں ایک سیاسی جماعت کسی لیڈر کے گھر، گورنرہاؤس یا کسی تھانے پرحملہ نہیں کررہی،یہاں فوجی تنصیبات پر ایک ہی وقت میں مختلف شہروں پر حملے کئے گئے،اگر...
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مقامی کیس رپورٹ ہوگیا، مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کردی، متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کی مشیر صحت احتشام علی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق یہ صوبے میں منکی پاکس کی کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پہلا کیس ہے، اس سے قبل جتنے بھی کیس رپورٹ ہوئے تھے وہ بیرون ملک سفر سے واپسی پر سامنے آئے تھے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے جن میں ابتدائی طور پر کوئی...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس فیصلے پر آمادہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ...
ن لیگ کو وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنائے ہوئے ایک سال ہوگئے ہیں۔ ایک سال کے پورا ہوتے ہی ن لیگ نے پنجاب میں جلسے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ پہلا جلسہ ضلع ناروال میں کیا گیا جس کے بارے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک کامیاب جلسہ ہے، اور کہا جانے لگا کہ یہ مریم نواز کا پاور شو تھا جس کے بعد ن لیگ ن نے دوسرا جلسہ ڈی جی خان میں کیا اس جلسے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا پاور شو کیا، ن لیگی کے مطابق دونوں جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیگی ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ جو جلسے کر رہی ہے یہ بطور...
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا فیصلے پر بانئ پی ٹی آئی کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آمادہ کرنے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔ میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کرانے کے احکامات دیے...
— فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔خط میں لکھا ہے کہ21 جون 2008ء کو وزیرِاعظم نے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 17جولائی 2008ء کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ فیصل کنڈی کا وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے معاملے پر وفاق کی غیر سنجیدگی پر شکوہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا...
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات مظفر گڑھ فارسٹ ڈویژن کی 82 ایکڑ رقبہ کی اراضی 1947 سے جرائم پیشہ افراد کے ناجائز قبضہ میں تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اورسینئر صوبائی وزیر کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں کریک ڈاؤن کرکے 82 ایکڑ رقبے کو واگزار کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں زرعی جنگلات کے قیام کا فیصلہ، لاہور میں درختوں کے حفاظتی دائرے پر کام شروع گرینڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی مزاحمت سے محکمے کے پانچ ملازمین شدید زخمی ہوئےتھے جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تھانہ پولیس محمود کوٹ میں 24...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم اور صدر کو خط لکھ دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے "بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ" رکھنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 21 جون 2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملک و قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف تھا۔ بعدازاں، 9 اگست 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف آج میدان میں اترے گی، بنگال ٹائیگرز کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھنے لگے، میگا ایونٹ کے گروپ اے کا یہ میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے بعد کیویز جہاں بنگال ٹائیگرز کو بھی زیر کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے پْرعزم ہیں وہیں بنگلا دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا اور...

کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سابق وزیراعظم، پارٹی لیڈر کے وکیل ہیں،کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟کیا عدالت میں اپنے تحریری جواب میں مذمت کی گئی؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کی مذمت اپنی تحریری معروضات میں کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مذمت...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دو سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو رضامند کرلیا ہے۔ اس حوالے سےنجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کےمقصد کو نقصان پہنچےگا۔تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا، بانی پی ٹی...
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز پشاور ( سب نیوز) خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ صوبائی مشیرصحت احتشام خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کی منتقلی کایہ پہلاکیس ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے واپس آیا تھا۔ احتشام خان نے بتایا کہ مریضہ کو 18 فروری کوبخار اور جسم میں درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، 19 فروری کو خاتون کے جسم اور منہ میں دانے نمودار ہوئے جب کہ مریضہ کے نمونے میں 21 فروری کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ مشیر صحت کا کہنا ہےکہ مریضہ کے...
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں سابق وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی شمولیت کا معاملہ ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزراء کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ تیمور جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیاکہ کیا کورٹ مارشل عدالتی کاررروائی نہیں ہوتا؟وکیل نے کہاکہ کورٹ مارشل عدالتی اختیار ہوتا ہے لیکن صرف فوجی اہلکاروں کیلئے سویلینز کیلئے نہیں،آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی کا قانون موجود ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد...
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ جاری ہے جس کے دوران فضاوٴں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت...
لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایلون مسک نے وفاقی ملازمین کو ای میلز بھیجیں، ای میل میں ان سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے میں کونسے کام کیے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی حکم دیا گیا تھا ای میل کا جواب دیں ورنہ نوکری سے برخاست کیے جاؤ گے۔ اس ای میل کے بعد ایف بی آئی سمیت چند محکموں نے اپنے ملازمین کو ای میل کا جواب دینے سے روک دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم...
DUBAI: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم، نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتریں ہیں۔ اب جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔ پاکستان کے عوام نے فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ اب پورے پاکستان میں کام ،کام اور صرف کام ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے ہیں جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے قیدیوں کے ساتویں تبادلے میں چھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ اس کے بدلے میں 620 فلسطینیوں کو رہا کرنے کی تیاریاں جاری رہیں، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی مشاورت کی تکمیل تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو موخرکردیا ہے۔ ادھر سعودی دارالحکومت ریاض میں سات عرب رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف متبادل حکمت عملی پر غورکیا گیا۔ درحقیقت اسرائیلی اعلان کے بعد جنگ بندی کے مستقبل پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل چھ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بعد مکمل ہوجانا تھا۔ یہ غزہ میں جنگ...
فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں، اور نمائندگی کا خلا برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیاں اب بھی ایک چوتھائی سے کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔ 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسی طرح 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد...
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا، جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کے 2002 سے 2024 کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فافن کی پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں، 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔...
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر...