وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب  ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات کی،  جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان  تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان، برطانیہ تعلقات کو مزید  فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

سٹی 42 :  کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز

متعلقہ مضامین

  • افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی طلال چوہدری سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے ہنگری کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب لارڈ واجد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
  • ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے