اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے 17 ممتاز کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد اس بزنس فورم میں شرکت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے ،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے۔ جام کمال نے کہا کہ ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں بھی فورم میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹریڈ فسیلیٹیشن پورٹل سے درآمدات و برآمدات میں آسانی پیدا ہوگی،اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے مخصوص علاقوں کی برآمدات کو فروغ ملے گا اس کے علاؤہ ای-کامرس اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے بزنس ٹو بزنس سیشنز سے تجارتی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے اور پاکستان اور ہنگری کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط ہوں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بزنس فورم جام کمال ہنگری کے

پڑھیں:

چین کی پورٹ قاسم پر ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کی یقین دہانی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان کے پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیر غورہے۔

یہ بھ پڑھیں:امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف

چین کی جانب سے ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو پانی کی ضروریات بھی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سرمایہ کاری سے مقامی معیشت میں روزگار، ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہتری متوقع ہے، یہ اہم اور منفرد منصوبہ پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی اور موسمیاتی مزاحمت کے اہداف سے ہم آہنگ، بندرگاہوں کی ترقی سمیت بحری سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگا۔

چین نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے ساتھ مستقبل میں بھی مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین کی سرمایہ کاری کے باعث بحری شعبے میں جدید سہولیات اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس آئی ایف سی پورٹ قاسم تجارت چین ڈی سیلینیشن پلانٹ گوادر پورٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، آذر بائیجان  کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر  اقدامات پر اتفاق 
  • پاکستان کی ایتھوپیا میں بڑی انٹری، بزنس فورم اور سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں عروج پر
  • پاکستان اور غیر ملکی سرمایہ کاری
  • پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • پاکستانی بحری صنعت میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں
  • چین کی پورٹ قاسم پر ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کی یقین دہانی
  • ایتھوپین سفارتخانے، وزارت تجارت،ٹڈاپ اور راولپنڈی چیمبر کے اشتراک سے گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد
  • غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ
  • چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے