سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو مہروں کے مریض ایک بزرگ شہری کا شف شف کے ذریعے علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو مشکل سے چھڑی کے سہارے چل رہے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ سے پوچھتا ہے کہ ان کو کیا تکلیف ہے جس پر بزرگ نے کہا کہ انہیں مہروں کا مسئلہ ہے ۔ پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے کہ آپ چل کر دکھائیں۔ اہلکار کے کہنے پر بزرگ شہری چھڑی کے سہارے بمشکل چلتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار بزرگ شہری کے ہاتھ سے چھڑی لیتا ہے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کے بسم اللہ پڑھتے ہوئے شف کہہ کر دم کرتا ہے۔ ایسا کرنے پر بزرگ شہری سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے اور ٹھیک سے چلنے لگتا ہے، حتیٰ کے دوڑ لگا کے بھی دکھاتا ہے۔ پولیس والا ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کا علاج کیسا ہوا ہے جس پر بزرگ شہری کہتا ہے آپ نے بہت اچھا علاج کیا ہے اور مجھے نئی زندگی دے دی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ صحافی ہرمیت سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا جو چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔

سجاد احمد لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھ میں شفا ہے ان سے سب کا علاج کرنے کی درخواست ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بابا جی بھی معصوم ہیں۔

 

ہدایت اللہ لکھتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسے ہی چل رہا ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہالت ہی جہالت ہے۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار ملے گا۔ ماہا لکھتی ہیں کہ پولیس میں بھی شف شف آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس شف شف مہروں کا علاج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس مہروں کا علاج کا علاج ہے کہ ا ہیں کہ

پڑھیں:

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل

ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں۔ جو سچ ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ہمشکل صارفین کو حیران کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہے گئے اور خاتون کو بالکل حرامانی جیسا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات

پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ڈاکٹر اقدس کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور بولنے کے انداز بھی بالکل اداکارہ حرا مانی جیسا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Aqdas Tariq | Personal growth | Conscious Parenting | (@draqdasparenting)

صارفین نے ان کی ویڈیو کے نیچے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بالکل پاکستانی اداکارہ حرا مانی جیسی دکھائی دیتی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ’یہ حرامانی کا بہتر ورژن ہے‘۔ ڈاکٹر فاطمہ فاروق لکھتی ہیں کہ ’یہ حرامانی کو کیا ہو گیا ہے‘۔ کئی صارفین نے کہا کہ آپ کی تو آواز بھی حرا مانی جیسی ہی لگتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی اداکارہ کی ہمشکل سامنے آئی ہو۔ بلکہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی ہمشکل بھی سامنے آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ہمشکل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حرا مانی حرا مانی ہمشکل ماہرہ خان ہانیہ عامر

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
  • این اے-18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس، عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم
  • معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
  • پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی
  • لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی
  • فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط