2025-01-18@23:05:01 GMT
تلاش کی گنتی: 309

«ٹی ٹی پی کو»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی نہیں پہنچا۔ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پارٹی قیادت، وکلاء اور فیملی میں سے بھی کوئی ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔فیصل...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیا۔سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہی ہے جو آج آپ بھگت رہے ہیں۔ جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو، جن بچوں نے بہکاوے میں آکر آگ لگائی حملے کیے آج وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔ اسکالر شپ کسی کی سفارش پر نہیں دی گئی: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کی بھی بات کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کے اندر کے لوگ اس طرح کی سازش کریں اس سے کیا توقع کی جائے، بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں حاصل ہیں، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آج مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہرانا...
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ بانی کی ہاؤس اریسٹ آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروتمحسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں، رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے بانی کی زندگی بھی اجیرن...