پی ٹی آئی کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خارجہ امور کمیٹی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
پی ٹی آئی خارجہ امور کمیٹی میں ذلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے۔ کمیٹی 28 جنوری کو بنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اوصاف نیوز)ہائیرایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلباءکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کردیا