سیاسی رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل آنے والے سیاسی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، خالد یوسف و دیگر عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے تاہم انہیں اجازت نہ ملی جس کے باعث وہ واپس روانہ ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لا کے بغیر نہیں چلتے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق نہ ملیں وہ معاشرہ بھی آگے نہیں چلتا، آج بھی ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کئی کئی گھنٹے انتظار کروا کر پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے، عمران خان سے ملاقات ہمارا قانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں، حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، اپوزیشن کا مل بیٹھنا اچھی بات ہے، اپوزیشن کا اتفاق ہے آئین کی حکمرانی کیلیے اکٹھے ہونا پڑے گا، ان شا اللہ عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت نہ سے ملاقات

پڑھیں:

بانی نے کہا ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی، علیمہ خان

فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائع

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا، ذرائع

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 میں دہشت گردی پھر بڑھنا شروع ہوئی، بانی نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔ 

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی
  • بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
  • ’بانی پی ٹی آئی کو بلیک آؤٹ کر کے حکومت پتہ نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے‘
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ سورج میانی 
  • عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا، علامہ راجہ ناصر عباس
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ مدرسہ شہید مطہری
  • فلسطین کی حمایت کیلئے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ناصر کنعانی
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اس وقت کسی بھی آپریشن کے حامی نہیں: اپوزیشن
  • بانی نے کہا ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی، علیمہ خان