اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ  نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلا کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے ہیں۔ کوئی سمجھتا ہے کہ میں زندگی بھر صدر رہوں گا کوئی سمجھتا کوئی چاہتا ہے میں مستقبل میں وزیراعظم بنوں گا۔

حامد خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس معاملے پر سوموٹو نہیں لیتی ہے تو پھر ہم درخواست دائر کریں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سندھ کا نے کہا

پڑھیں:

غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں: زرتاج گل

زرتاج گل— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔

حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت صرف تحریکِ انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ حکومت کسی کام کی نہیں، ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں: زرتاج گل
  • تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے:زرتاج گل
  • غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، زرتاج گل
  • جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل
  • غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں: زرتاج گل
  • پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئی
  • افسوس، تحریکِ انصاف، افسوس!
  • "اپوزیشن والے کاغذات پھاڑتے اور چلے جاتے ہیں"پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک ، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں 
  • کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروت
  • دہشت گردی کا چیلنج اور تحریک انصاف کی منفی حکمت عملی