’بانی پی ٹی آئی کو بلیک آؤٹ کر کے حکومت پتہ نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک بات پر متفق ہے کہ پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، عید کے بعد اتحاد پوری طرح سے سامنے آئے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لاء کے بغیر نہیں چلتے، آج بھی ہمیں ملاقات نہیں دی گئی، کئی کئی گھنٹے انتظار کروا کے پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے رویوں سے پورے ملک کو ڈبو رہی ہے، کوئی بھی حکومت عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، حکومت پہلے دن سے ہی اپنا وجود عوام میں کھوچکی ہے، عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، پاکستان نے اگر بچنا ہے تو حکمرانوں کو سچ بولنا پڑے گا اور عوام صرف بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتی ہے ان کو جیل سے باہر لانا پڑے گا وہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں پر تو دنیا بھی اعتماد نہیں کرتی، حکومت جو بھی اقدامات کررہی ہے وہ بانی کے خوف سے کر رہی ہے، پیکا، چھبیسویں ترمیم دیگر اقدامات اسی کا تسلسل ہے، اپوزیشن کا مل بیٹھنا اچھی بات ہے۔ہم نے کہا تھا امن و امان کی صورتحال پر پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تاکہ دہشتگردی پر پارلیمینٹ سے ایک مشترکہ پیغام دیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وقت کو مزید ضائع نہ کیا جائے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ انشاء اللہ عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات ہمارا قانونی حق ہے ان کو بلیک آوٹ کرکے حکومت پتہ نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، عظمی بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کیلئے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف نے شرکا کو 50منٹ بریفنگ دی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج سیاسی اورسیکیورٹی کے لحاظ سے اہم دن ہے، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں بائیکاٹ کرتے ہیں انھوں نے اپنی حکومت میں بھی بائیکاٹ کیا، ان کا ایجنڈا پاکستان کی سیکیورٹی نہیں ملک کوغیر مستحکم کرنا ہے، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان شہادت کی وردی پہنتے ہیں، جن لوگوں کوسزائیں ہوئی تھیں ان کو بھی صدارتی معافی میں رہا کیا گیا، امن وامان کے لیے سب سے پہلے ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے۔
کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب آ گیا
وزیرآطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کے لیے دہشت گردی مسئلہ نہیں بانی کو مٹن ملایا نہیں مسئلہ ہے، سانحہ اے پی ایس آج بھی دل دھلا دیتا ہے، پاکستان دہشتگردی بری طرح سر اٹھا چکی ہے، پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال سے کوئی لینا دینا نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کہتا ہے افغانستان کو کچھ نہ کہیں، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے، نواز شریف کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی تھی، باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے ملک مخالف مہم چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہماری فورسز ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
مزید :