2025-03-29@05:44:03 GMT
تلاش کی گنتی: 362
«میا لو»:
(نئی خبر)
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب آج بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی محمد افضل سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔
لاہور:پنجاب کا دارالحکومت اورکراچی میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرارہیں،آلودہ شہروں کی فہرست میں باغوں کاشہر لاہورپہلے نمبر پر آگیا، لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 657 کی بلندیاں چھونے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیوآئی) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی کا بھی فضائی معیارمضرہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست گلشن اقبال،دوسرے نمبر پر کورنگی اور...
پاراچنار :خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کی حکومت نے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے فورسز کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لی ہے، فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، طوری بنگش قبائل نے چھ بجے...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے۔ طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس...
برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔
(ویب ڈیسک )لوئر کرم کی چار ویلج کونسل میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا۔ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا...
پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ نے متعدد بار سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں، جن کا اثر نہ صرف ملک کی سیاست پر پڑا، بلکہ ان فیصلوں نے سماجی اور معاشی سطح پر بھی مشکلات پیدا کی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین صورتِ حال سے دوچار ہے، کیونکہ ان فیصلوں کی بنیادیں قانون کے بجائے سیاست پر زیادہ استوار ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ فیصلہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور...
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کاانکشاف‘ بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے فضائی آلودگی کے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے‘ مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے، اور جسم میں انسولین کی...
اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے اور مذاکرات کی تفصیلات جاننے کے لیے حماس کے ترجمان، ڈاکٹر خالد قدومی صاحب کا اہم بیان پیش خدمت ہے۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار، اسرائیلی جارحیت، اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر بات کی گئی ہے۔ یاد رکھیں، یہود اور اسرائیل کی حسبِ عادت منافقت کسی بھی وقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو، اپنی امداد کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد غزہ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ ائمہ کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے مؤثر اور بامقصد گفتگو کریں۔ امت کے ہر فرد کو اس جدوجہد...
کراچی: ایف آئی اے نے شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع کار ڈیلرز کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد صادق، وقاص اور محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان حوالہ ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں جن کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، پاسپورٹس اور دیگر اہم ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی رجسٹرز بھی برآمد ہوئے، چھاپہ...
لاہور: معروف صوفی شاعر واصف علی واصف کو ہم سے جدا ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں۔ واصف علی واصف کی شاعری، تصنیفات اور اقوال آج بھی انسانوں کے دلوں کو سکون اور ہدایت فراہم کرتے ہیں۔ ان کی تخلیقات نے زندگی کے پیچیدہ سوالات کے جواب دئیے اور انسانوں کو اپنی اصل حقیقت سے آگاہ کیا۔ واصف علی واصف نے نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی بلکہ وہ سکول اور کالج میں ہاکی کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔ ان کا روحانیت سے تعلق بہت گہرا تھا، اور انہوں نے اپنے وعظ و تدریس کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لائی۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’کرن کرن سورج‘‘، ’’قطرہ قطرہ قلزم‘‘، ’’حرف حرف حقیقت‘‘،...
اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کو افشا کرنے کے حوالے سے قانون موجود ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جاتا ہے اس کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر قرۃ العین مری نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ حساس معلومات افشا کرنے کے حوالے سے سزا کا کوئی قانون موجود ہے۔ قرۃ العین مری نے کہاکہ پولیس کو حساس معلومات پر کیوں رسائی دی گئی ہے اور جو لوگ جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی...
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کی 83 ویں سالگرہ منائی گئی۔محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا ۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں پیور بلاک کے زریعے گلیوں کے پختہ کاری، اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ٹاون ہاشم مسعود، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، بی اینڈ آر کے عثمان، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال بھی موجود تھے،چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 06 ، یونین کمیٹی نمبر 03 میں پیورورک کے کام کے معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے...
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔ با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے...
اسلام ٹائمز: پاراچنار میں جاری بربریت اس بات کی متقاضی ہے کہ ریاست، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور شیعیانِ پاکستان فوری اور مشترکہ اقدامات کریں۔ مظلوم عوام کو انصاف دلانا اور انکے جان و مال کی حفاظت کرنا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے۔ محافظوں کی موجودگی میں مظالم کا تسلسل نہ صرف اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ مظلوموں کی مدد کیلئے عوام کو خود متحرک ہونا ہوگا۔ پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت نہ صرف انسانی فریضہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح بھی یہی ہے۔ تحریر: تبسم نقوی پاراچنار، جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا اہم علاقہ ہے، حالیہ برسوں میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور...
چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اس وقت چین میں انفلوئنزا جیسی سانس کی متعدی بیماریاں موسمی وبائی دور سے گزر رہی ہیں، کمیشنبیجنگ : چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین میں انفلوئنزا جیسی سانس کی متعدی بیماریاں موسمی وبائی دور سے گزر رہی ہیں۔ قومی نگرانی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت چین میں سانس کی متعدی بیماریاں تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں ، اور کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار فلو...
—جنگ فوٹو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلروں اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔چھاپا مار کارروائیوں میں 2 انسانی اسمگلرز شاہد ندیم اور محمد کاشف کو گرفتار کیا گیا گیا ہے۔ ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ملزم شاہد ندیم نے نا صرف شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے بلکہ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے شرمناک فیصلہ دیا ہے انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی ہے اور تاریخ میں اپنا چہرہ بدنما کر لیا ہے،بشری بی بی وہ وفادار بیوی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کے لیے ہر قربانی دی اور اپنی جان تک کی پرواہ بھی نہیں کی،ایسے فیصلوں نے عمران خان اور بشری بی بی کو تاریخ میں مزید سرخرو کردیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ القادر یونیورسٹی بنانے اور سیرت نبوی پڑھانے پر ایسی سزائیں دینے پر یہ تاریخ میں مزید شرمسار ہوں گے،عمران خان کو گراتے گراتے آپ ہمیشہ کے لیے گر چکے ہیں اور آپ کی...
بمبئی (نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میںنامعلوم شخص داخل، ملزم نے سیف علی خان پر حملہ کردیا، حملے میںسیف علی خان بال بال بچ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو حملے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں،جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور پھر اس نے نرس اور سیف علی خان دونوں پر حملہ کر دیا۔...
مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سفید اور سرمئی رنگ کی پراسرار گیندوں کی وجہ سے 9 ساحلوں کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ساحل بند ہونے سے تعطیلات منانے کے لیے آنے والے لوگوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ مینلی، ڈی وائی، لانگ ریف، کوئنز کلف، فریش واٹر، نارتھ اور ساؤتھ کرل کرل، نارتھ سٹائن اور نارتھ نریبین جیسے مشہور ساحلوں کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔ ماہرین ملبے کو صاف کرنے اور ان کے نمونوں کے ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کراچی:فضائی آلودگی سے ذیابیطس جیسی سنگین بیماری بھی ہوسکتی ہے اور بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماری کا شکار بن سکتے ہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے ہر عمر کے افراد پر فضائی آلودگی کے پڑنے والے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے پایا کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس کے جسم...
ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے حج 2025ء کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا جس کا آغاز 29 اپریل 2025 (یکم ذی القعدہ 1446 ہجری) منگل سے ہوگا، حجاج کی واپسی 13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی روانگی جمعہ 11 جولائی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گی جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا، اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے...
بارہویں جوڈیشل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ ریاست کے تین بنیادی ستون ہیں جب بھی ان ادارہ جات نے کسی بھی وجہ سے اپنی حدود سے تجاوز کیا تو ریاست میں انارکی اور طوائف الملوکی پھیلی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ ریاست کے تین بنیادی ستون ہیں جب بھی ان ادارہ جات نے کسی بھی وجہ سے اپنی حدود سے تجاوز کیا تو ریاست میں انارکی اور طوائف الملوکی پھیلی۔ فلاحی ریاست میں عدلیہ کا کام یہ ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے خاص کر جب ان حقوق کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خوش خبری ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سالوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی قیدی ہیں۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے‘ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ا زیں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں۔ کمشن کے ٹی او آرز اور اختیارات کیا ہوں گے۔ کمشن کتنی دیر میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ان...
ریاست عوام کے جاننے کے حق کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ بیشتر ریاستی ادارے عوام کو معلومات فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ عوام کے جاننے کا حق جس کی آئین کے آرٹیکل 19-A میں ضمانت دی گئی ہے، وفاقی وزارتوں کے افسروں کی فائلوں میں گم ہوجاتا ہے۔ عوام کے جاننے کے حق کے لیے آگہی کی مہم چلانے والی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) کے ماہرین نے وفاق کی 33 وزارتوں کے تحت قائم 40 ڈویژن کی ویب سائٹ پر دستیاب مواد کے تجزیے کے بعد یہ نتائج اخذ کیے ہیں کہ افسران بالا سے لے کر چھوٹے افسران بھی عوام کو معلومات فراہم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ فافن کے...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے رواں سال حج کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ رہائش اور دیگر امور سے آگاہ رہیں گے۔
فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز(سب مرین) سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار، فٹنس ایپ اسٹراوا سے حساس معلومات افشا ہوگئی فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز ایک سنگین سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار ہو گئی ہے، جب فٹنس ایپ اسٹراوا کے استعمال نے حساس معلومات کو بے نقاب کر دیا۔ اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، کی غلطی نے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اور عملے کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں۔ یہ آبدوزیں ہر ایک پر 16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے۔ تاہم، اس سیکیورٹی خرابی میں فرانس کے جوہری آبدوز کے...
اسلام آباد:نامعلوم شرپسندعناصر نے سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے مکان کورات کے اندھیرے میں آگ لگادی۔جس سے قیمتی سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سدھنوتی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا قصوربس اتناہے کہ میںنے ہمیشہ حق سچ بات کی اور غریبوں کے مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیارتک پہنچایا۔چندعناصر نے سیاسی عنادمٹانے کیلئے میرے قیمتی مکان کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جس سے میرا70لاکھ روپے سے زائد کاقیمتی سامان جل گیا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شرپسندعناصر کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) کئی ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی جلوس عابد سندھی، سید علی شاہ، الطاف میرانی کی قیادت میں نکالا گیا، جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گیس کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس کے باعث قومی شاہراہ ایک گھنٹہ بلاک رہی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جدید دور میں بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس بندش...
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کےلیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معاہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گیاور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ...
مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) سوشل میڈیا کی بدولت جہاں ہمیں پوری دنیا کے بدلتے رجحانات، نئی تحقیقات، ان گنت مسائل، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں سے آگاہی ملی ہے وہیں ہم پاپولر کلچر، برانڈنگ، لیبلنگ اور ورچول زندگی سے بھی روشناس ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے توسط سے آج ہمیں ان باتوں کا علم بھی ہو جاتا ہے جو ہمیں آج سے ڈیڑھ دو دہائی قبل پتا ہی نہ تھیں۔ مثلاً ہم میں سے کتنوں کو یہ معلوم تھا کہ ہم کس جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ اب حالات یہ ہیں کہ 2025 شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر "جنریشن بیٹا " کا شور برپا ہو چکا تھا۔ 2025 سے 2039...
حبیب یونیورسٹی میں امام علی چیئر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے یہ دنیا کی پہلی چیئر ہے جو برائے حکمت و انسانی علوم ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں حکمت اور بین الضابطہ مطالعہ کو ضم کرنا ہے۔ یہ چیئر زین جیوانجی اور فرزانہ جیوانجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے اور حبیب یونیورسٹی کے "تقابلی انسانی علوم" پروگرام کے تحت رکھی گئی ہے۔ امام علی (ع) فیکلٹی چیئر برائے حکمت و انسانی علوم تعلیم میں سخاوت کی طاقت کی ایک روشن علامت ہے اور پاکستان کی فکری ترقی میں ایک قابل ذکر تعاون کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو ممتاز اسکالر اور بوسٹن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے مذہب، ڈاکٹر ٹینا پروہت نے...
اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معا ہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کئے، معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معائدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معائدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
کرم: ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ زرائع کے مطابق کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔ کوہاٹ معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، خط میں کہا کہ بنکرز بالش...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
کراچی(پ ر)سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔بغیر تحفے تحائف یا چائے پانی کے سرکاری محکموں میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔رشوت ستانی کے خلاف حکومتی اقدامات غیرمؤثر ہیں۔حکمرانوں کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ملک میں کرپشن پھیلانے میں سب سے اہم کردار محکموں کے سربراہان کا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر سرکاری پالیسیوں، قوانین اور قواعد پر اثر انداز ہونے کے لئے رشوت کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے اس سے اپنی جدو...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم مندوری میں مٹھی بھر تکفیریوں کے دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ،...
وائی فائی راٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر...