کراچی:

ایف آئی اے نے شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع کار ڈیلرز کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد صادق، وقاص اور محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان حوالہ ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں جن کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، پاسپورٹس اور دیگر اہم ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی رجسٹرز بھی برآمد ہوئے، چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے

لاہور:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے موبائل سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی۔

ایف آئی اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اس حوالے سے 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے۔

ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیگر ممالک سے سرورز کی تفصیلات کے لیے لیٹر لکھے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوا ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، ان ملزمان کا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ان کے پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پولیٹیکل موٹیویٹد ہیں۔

ایف آئی اے کی جوائنٹ ٹاسک فورس  نے تین ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہورسرفرازچوہدری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر لوگ مہم چلاتے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور دیگر اضلاع سے بھی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے والے 5 افراد ایف آئی اے کی گرفت میں

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی جانب سے بھجوایا گیا مواد ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوا، عمران ریاض بھی ملزمان کو استعمال کرتے ہوئے مواد بھجواتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورے پاکستان کا ٹاسک دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں۔

سرفرازچوہدری نے بتایا کہ ملزمان کا مزید ڈیٹا مل رہا ہے، پاکستان سے باہر سے بھی ملزمان کو لایا جائے گا، ملزمان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کے اشتہاری ہونے کے بعد انٹرپول کو لکھیں گے، ملک دشمن سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگ باہر بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سابئر کرائم سرکل نے بتایا کہ ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عادل راجا کے خلاف بھی انٹرپول کو لکھ رکھا ہے، مہم چلانے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے، یوٹیوبرز کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائیں گی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے ڈیپ فیک بنایا وہ جرم ہے، شیئر کرنے والے بھی ملزم ہیں اوراسی طرح لائیک اور ری شیئر کرنے والے بھی سائبر کرائم کے ملزمان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی ہے، انٹرنیشنل فیک نمبرز بھی فروخت ہو رہے ہیں، 2021  کا ایک مدعی تھا اس کو 2024 میں رقم واپس کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور ماتھیلو: کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج
  • چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلے، خواجہ آصف
  • شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
  • کراچی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد