Jasarat News:
2025-01-19@20:53:03 GMT

لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، مکین سراپا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، مکین سراپا احتجاج

پاراچنار :خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کی حکومت نے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے فورسز کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا،  کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لی ہے، فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ 

لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، طوری بنگش قبائل نے  چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔

قبائلی عمائدین  نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لوئر کرم

پڑھیں:

کرم میں قیام امن صوبائی حکومت کی ذمےداری ہے،فوجی آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کرم میں امن قائم کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمے داری ہے، کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں،نئی ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں لیکن انسانیت کے فائدے کی بات کریں گے، مغربی کلچر مذہبی جماعتوں کے پیچھے لگی ہوا ہے۔

مردان میں جامعتہ الاسلامیہ بابوزٸی میں تکمیل درس نظامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، کرم میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، مگر بدقسمتی سے صوبے میں ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے اور کمیشن کے معاملات چل رہے ہیں۔

سربراہ جے یوآی کا کہنا تھا کہ  قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں، جنرل مشرف کو کہا کہ آپ بھی تسلیم کریں کہ ہم امریکا کے غلام ہیں، ہمارے اسلاف نے جدوجہد کی جبکہ اسٹیبشلمنٹ نے اس کی غلامی تسلیم کی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ایشو اٹھایا گیا، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے، مدارس کی حفاظت کریں گے، ہم جدید علوم کے خلاف نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت ہو نے کے ناطے ہم مذاکرات کے حق میں ہیں، مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ ہونے چاہییں۔

ضلع کرم کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، فوجی آپریشن اس مسئلے کا حل نہیں ہے، جے یو آئی سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ کو اس سلسلے میں ہماری مدد کی ضرورت ہو تو ہم ہمیشہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت پہلے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت سے مذاکرات کے سخت خلاف تھی، مگر اب اسی حکومت کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابتدا میں عوام کو گمراہ کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کرے گی، مگر بعد میں انہیں یہ سمجھ آ گئی کہ حکومت سے بات کیے بغیر کوئی حل نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا دعا گو ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں قیام امن صوبائی حکومت کی ذمےداری ہے،فوجی آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • فورسز بگن میں داخل، لوئر کرم میں فوجی آپریشن شروع
  • ڈی آئی خان:  بگن لوئر کرم میں کرفیو نافذ، سرچ آپریشن شروع، لوگوں کی نقل مکانی  
  • ڈی آئی خان: بگن لوئر کرم میں کرفیو نافذ، سرچ آپریشن شروع، لوگوں کی نقل مکانی
  • لوئر کرم کی چار ویلج کونسل میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا
  • لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا   
  • پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
  • حکومت کا لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • لوئر کرم میں حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ