جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور مخلوق کیساتھ نرمی سے پیش آنا، سب کوتاہیوں کی معافی ہے لیکن جس نے حقوق العباد کی کوتاہی کی اس کی معافی نہیں، معاشرے میں ایسے لوگ بڑی تعداد میں ہیں، جنہوں نے ایک دوسرے کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، ہم میں سے کتنے ایسے ہیں، جنہوں نے اپنی بہنوں کا حق کھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز میں دوسری رکعت میں دوسری سورة توحید پڑھی جاتی ہے، جس کو آدمی اگر بھول کر بھی شروع کر دے تو اس کو پورا کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، پوری کی پوری سورہ توحید اللہ تعالی ٰ کی توحید کے بارے میں ہے۔ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سورہ کوثر ایک معجزاتی سورہ ہے جس کو سبع معلقات کے مقابلے میں خانہ کعبہ لٹکایا گیا اور اس کا اثر یہ ہوا کہ تمام معلقات کو خانہ کعبہ سے اتار دیا گیا۔

انہوں نے کہا سورہ کوثر فصاحت و بلاغت کی انتہا ہے، جس کی پہلی آیت میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آپ کو خیرکثیر عطا کی ہے۔ مختلف مفسرین سورہ کوثر کے بارے میں مختلف آرا دی ہیں لیکن ہمارے مفسرین نے اس سے مراد حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا یا پھر اولاد کثیر مراد لیا ہے، یعنی اولاد علی و فاطمہ، اس خیر کثیر کے بدلے میں اللہ نے پیغمبر اکرم سے نماز اور قربانی مانگی ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مردوں کیساتھ خواتین کو بھی نماز جمعہ میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ حضرت خدیجة الکبری ٰ سلام اللہ علیہا پہلی خاتون ہیں جنہوں نے باقاعدہ طور پر پیغمبر کے پیچھے نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا

پڑھیں:

امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن

یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان، 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے، عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔  

حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت 
  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جماعتوں کے ملک بھر میں مظاہرے، جماعت اسلامی کی لاہور میں غزہ ریلی
  • ہم تسخیر کائنات کی بجاے تسخیر مساجد میں لگے ہوئے ہیں، احسن اقبال
  • جہاد فرض ہوچکا ہے
  • فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب
  • دین اسلام میں یتیموں کے حقوق
  • امریکی ریاست میں دِکھنے والا پراسرار جانور کیا ہے؟ 
  • محمد بن سلمان اہلبیت اطہارؑ کی قبروں کی تعمیر کرا دیں تو حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا، علامہ ریاض نجفی
  • ذکرِ حبیب ﷺاور اطاعتِ رسولﷺ