ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ محمد شریف نے کہا کہ لوکل سطح پر ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں قافلہ اپر کرم پہنچ چکا ہے اور فی الحال ایک دن کے لیے صرف ضروری فوڈ آئٹمز لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ ہماری پرخلوص کوشش اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون حل کا ثبوت تھا، بگن متاثرین کا پرامن دھرنا مندوری میں جاری رہے گا۔ محمد شریف نے کہا کہ علاقے میں اسلحہ کے خلاف آپریشن کے لیے کسی کی رضامندی یا اجازت کی ضروری نہیں ہوتی۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ دوسرا فریق خود اپنے بنکرز مسمار کرے اور اسلحہ جمع کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کا جھنڈا جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور بگن بازار جلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ملاقات میں ابھی تک ان واقعات میں ملوث کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وفد کے رکن کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، تاہم ہم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بگن بازار جلانے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد شریف نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحق حسن کے درمیان جی ایچ کیو میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور بیرونی اثرات کے باوجود ان کے تعلقات مضبوط رہنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیے:مشترکہ بزنس کونسل کا قیام، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
ملاقات کے دوران دونوں افواج کے درمیان دفاعی معاملات پر تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی سیکیورٹی اور سرحدوں کے تحفظ کا حصول پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے مشترکہ اقدامات کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی اور شراکت داری برصغیر کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل قمر الحق حسن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں کے ذریعے حوصلے اور عزم کی ایک مثال قائم کی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات پچھلے 15 سالوں سے بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت میں سرد مہری کا شکار رہے تھے جس کا اثر فوجی تعاون پر بھی پڑا۔
یہ بھی پڑھیے:پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
تاہم اگست 2024 میں عوامی احتجاج اور طلبہ تحریک کی وجہ سے بنگلہ دیش میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور انہیں بھارت میں سیاسی پناہ لینا پڑی۔ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی ہے۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد حالیہ مہینوں میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارت کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شپنگ کی دوبارہ شروعات ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحق حسن