اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خوش خبری ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سالوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی قیدی ہیں۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے‘ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ا زیں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں۔ کمشن کے ٹی او آرز اور اختیارات کیا ہوں گے۔ کمشن کتنی دیر میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ان اہم معاملات پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان چیزوں میں وقت لگ سکتا ہے۔ امید ہے آج پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست دے گی۔ یہ کمشن سے متعلق شرائط بتائیں گے۔ مطالبات پر مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

جمعرات کوآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر نے اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بالآخر اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے آرمی چیف سے باضابطہ برائے راست ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میں اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف منیر سے ملاقات کی جس میں ہم نے پی ٹی آئی کے تمام خدشات اور ترجیحات سے آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گوہرخان  نے پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی طویل عرصے سے دوسرے فریق کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر

متعلقہ مضامین

  • کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو حکومت سے مذاکرات ختم کرینگے ، بیرسٹر گوہر
  • 2 مطالبات پھیل کر 2 صفحات تک چلے گئے، عرفان صدیقی
  • آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
  • پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا
  • سیاسی استحکام جمہوریت کیلیے ضروری‘آج اچھی خبر آئے گی‘بیرسٹر گوہر
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا
  • عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر