لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک )لوئر کرم کی چار ویلج کونسل میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا۔
کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے۔
طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔
ٹک ٹاک کیلئے امریکہ میں بلیک سنڈے، لاکھوں کے روزگار خطرہ میں
لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کیلئے کیمپ قائم ہونگے
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے، دونوں فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب راستوں کی طویل بندش کے باعث دو مزید بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 157 ہوگئی۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا ہے کہ 38 بچے صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 9 رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے افتتاح میں شریک ہوں گے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک
راولپنڈی:ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔