2025-04-19@03:46:51 GMT
تلاش کی گنتی: 663

«شائقین کرکٹ کا»:

(نئی خبر)
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت سے شکست پنجاب جلسوں کا فیصلہ قومی ٹیم مسلم لیگ ن وی ٹاک وی نیوز
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014 میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں. بانی پی ٹی آئی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
    بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ https://www.facebook.com/veryfilmiofficial/posts/pfbid0geVxKseVUbx7UiCFaxsHqvFh4VqneVStBUAHLKJbibHrFnWKcRDgceMDKXXeLBsLl?rdid=dPhBvdCdwNy5NYAz&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F15MdXMLPtu%2F  اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
    پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
    اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیمز ک ٹریننگ سیشن گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچ کے سلسلے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیمز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے اور آنے کے اوقات میں سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیگی جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم اور راستوں کے دونوں اطراف تعینات رہیگیچیمپئنز ٹرافی میچ
    چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں اور ٹیم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سامنے آگئے اور لب کشائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔ انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہے لیکن قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ جب قومی ٹیم...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
     چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج  میچ   کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کی جانب سے  قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف:  وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف  نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار   کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے،جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے ،پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی...
    راؤ دلشاد حسین:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی...
    انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔ گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ وہ کرکٹ میچ ہے جس کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا  اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے...
    لاہور:قذافی اسٹیڈیم میںشائقین بڑی تعدادمیں کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کا میچ دیکھ ر ہے ہیں
    چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا۔ اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر...
    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا...
    بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اتُل وسان نے کہا ہے کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے مقابل پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہیں گے۔ انڈیا ٹوڈے سے انٹرویو میں اتُل وسان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ ملک کے حالات بھی قومی کرکٹ ٹیم پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ اتُل وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 1980 اور 1990 کی دہائیوں بہت شاندار اور جاندار ہوا کرتی تھی۔ اُس ٹیم کو ہرانا واقعی دانتوں تلے پسینہ لانے والا معاملہ تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور اُن سے قبل عمران خان اور عبدالقادر جیسے باؤلرز کا سامنا کرنا کسی کے لیے آسان نہ تھا۔ اتُل کا کہنا تھا...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا اس بڑے مقابلے سے قبل کرکٹ کا جنون عروج پر ہے اور شائقین سمیت مشہور شخصیات بھی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہی ہیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی اس جوش میں کسی سے پیچھے نہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پہنی ہوئی شرٹ نے حاصل کی جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا نام درج تھا راکھی ساونت کی اس ویڈیو نے مداحوں...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔43 سالہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹٓیج حاصل ہے۔یووراج سنگھ نے کہا کہ آپ میچ ونر کی بات کرتے ہیں میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔سابق کرکٹر نے...
    بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔ تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ دھناشری کے گھروالوں کی...
    کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! پاک بھارت میچ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینز پر لائیو میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقامات پر جاکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کراچی میں کورنگی نمبر 5، پیپلز ہاؤس (نیئر انڈس اسپتال)، ساحل سمندر (نشان پاکستان) اور گلستان جوہر یوتھ کلب (نیئر دارلصحت اسپتال) میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل (نیاز اسٹیڈیم) جبکہ اندرون سندھ میں گھوٹکی کے سردار غلام محمد خان مہر اسپورٹس کامپلیکس، خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ، شہید بینظیر آباد کے بیڈ منٹن ہال (بلاول اسپورٹس کامپلیکس)، شکارپور کے یوتھ ڈولپمنٹ سینٹر، ٹھٹہ، ملیر اسپورٹس...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کی لائیو براڈکاسٹنگ کے دوران پاکستان کا نام نہ دکھائے جانے پر پی سی بی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان نے اپنے تحفظات کے ساتھ آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 1996 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والا پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ کرکٹ انفو ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل آئی سی سی نے پی سی بی...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے واحد بین اقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم ارباب نیاز کا نام تبدیل کرکے ’عمران خانکرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظوری دے دی ہے، اب یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے منظور کردہ سمری میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قیام سے لے کر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اور سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح کے کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کے ناموں...
    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ فیصلے کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور عمران خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ...
    پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  رکن صوبائی اسمبلی  ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
    خیر پختونخوا کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’کب تک پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں گے؟‘، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث کابینہ فیصلے کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ کی منظوری دی گئی ہے۔ قبل ازیں اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر مشتمل سمری صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے سمری کابینہ میں پیش کی، جسے کابیںہ نے منظور کر لیا۔  ارباب نیاز کون تھے؟
    پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔ 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔ 
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ایک اہم اقدام کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ خیبرپختونخوا کی کابینہ آج (جمعہ) کو اس فیصلے کی منظوری دے گی۔دریں اثنا، غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں نہیں ہوں گے کیونکہ فرنچائزز نے شہر میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خانے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے مشہور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سےمنسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائعکے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم‘ کا نام سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا مجموعی اسکور 11 ہزار رنز تک لے جاکر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر روہت شرما جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کریز پر آئے تو انہیں 11 ہزار رنز کے لیے محض 12 رنز کی ضرورت تھی  جو انہوں نے بآسانی حاصل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 261 ویں اننگز میں انجام دیا۔ وہ میچ میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح روہت شرما ہموطن بلے بازوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور مجموعی طور پر...
    پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی...
    خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا۔  صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔  اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو...
    دبا ئو کا شکار نہیں، اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: کپتان افغان ٹیم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم دبا کا شکار نہیں اور ہم اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ کراچی میں کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہے، ہماری ٹیم کل کے میچ کیلئے تیار ہے ماضی کے برعکس ہماری کارکردگی میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ افغانستان ٹیم کے کپتان...
    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان نیاز ی اسٹیڈیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ تبدیلی نام کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے تاریخی پارک شاہی باغ کے احاطے میں واقع ہے۔ اس سمری میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام سے لیکر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے۔ سمری کے مندرجات کے مطابق صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے قائم کی گئیں۔ سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح...
    بدین،الخدمت فاؤنڈیشن بدین ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس صدر مولانا غلام رسول احمدانی کی زیرصدارت ہورہا ہے
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اگر کرکٹ کی سپر پاور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، میں آئی سی سی کو ہمیشہ انڈین کرکٹ کونسل کہا کرتا ہوں، اس کا اتنا زیادہ اثر ورسوخ ہو گیا ہے کہ اس کی سازشوں سے بچنا بہت مشکل تھا، اس حساب سے بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا، اس میں کوئی شک نہیں کہ محسن نقوی اس شپ کے کیپٹن ہیں جو یہاں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا بہت شور ہوا، پھر اسٹیڈیمز کے حوالے سے انڈیا نے باتیں شروع کر دیں...
    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ناگوار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پاور پلے (ابتدائی 10 اوورز) کے دوران صرف 22 رنز بنائے، جو پاکستانی سرزمین پر ایک روزہ کرکٹ میں پاور پلے کا کم ترین اسکور ہے۔ واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں پاور پلے کے دوران صرف 2فیلڈرز کو 30 گز کے دائرے سے باہر کھڑا کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جس سے بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملتا ہے، تاہم پاکستان نے اس موقع کو بہتر طریقے سے استعمال نہیں کیا اور ابتدائی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 44 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 240 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ 107، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ تجربہ...
    گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔ کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے۔ اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گا۔گیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین...
    پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہونے جارہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے،...
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار ہیں اور اس نے میڈیا کو لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کے دورے کی دعوت دی۔ 8ٹیموں پر مشتمل، 50 اوور کا یہ پہلا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو 28 سال بعد میں پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے تاہم بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ  ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا دروازہ کھول سکتی ہے۔ یہ میگا...
    پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل بروز 19 فروی سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔ 19 فروری تا 9 مارچ تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے۔ ایونٹ کی بھرپور نشریات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تجزیے اور کمنٹری کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی کورئج کے لیے اعلان کیے گئے پینل میں ناصر حسین، آئن اسمتھ، آئن بشپ، روی شاستری، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جانسن، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، مپوملیلو مبانگوا، کیس نائیڈو اور سائمن...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by ICC (@icc) پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے  پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،  رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین  کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انجرڈ حارث رؤف اور اوپننگ جوڑی سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا...
    لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم
    چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...
    لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار پاک بھارت میچ کا ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس ہائی وولٹیج میچ کا سب سے زیادہ فائدہ بلیک مارکیٹرز اٹھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں 4 لاکھ انڈین روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شائقین کرکٹ جو آفیشل ٹکٹ لینے میں ناکام رہے تھے وہ 4 لاکھ انڈین روپے میں بلیک مارکیٹ سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
    بین الاقوامی سطح پر معاشرے کے مختلف افراد جیسے کہ نابینا یا پھر چلنے پھرنے سے معذور اشخاص کے لیے بھی کرکٹ کے علیحدہ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ وہیل چیئر پر کرکٹ میچز کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوتا تاہم اس میں پاکستان کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جاوید ملک پاکستان وہیل چئیر کرکٹر ہیں اور 2 مرتبہ وہیل چئیر کی قومی ٹیم کو ایشیا کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز: فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان نےگولڈ میڈل جیت لیا وہ ایتھلیٹ بھی ہیں اور باسکٹ بال اور آرچری میں بھی ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ساتھ ساتھ معذور افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں،...
    ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر...
    چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے  خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔ پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں...
    کراچی: رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔ اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔         View this post on Instagram                ...
    کراچی: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر غیر مستقل مزاج ہونے کا الزام عائد کردیا۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کمزوری کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ضرور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دباؤ میں پھنس جاتا ہے۔ پاکستان نے پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا سے شکست کھائی اور دوسرے راؤنڈ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکے۔ آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی سی سی ایونٹس میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں بھی دباؤ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم  کا پہلا دستہ  لاہور پہنچ گیا۔ سکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت دوسرا 17 رکنی دستہ بھی  لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔ اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
      دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کا نام روشن کرنے والے قومی کرکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے میڈیا سینٹر کی دیوار کو خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عظیم کرکٹرز کی شاندار خدمات کو یادگار بنانا اور نئی نسل کو ان کی کامیابیوں سے متعارف کرانا ہے۔   اس دیوار پر پاکستان کے نامور کرکٹرز کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جن میں چیمپینز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی تصویر بھی شامل ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیت کر ملک کو عالمی کرکٹ میں...
    لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان افغان کرکٹ ٹیم محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے. محمد نبی نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیلے۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،افغان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی میں اس سے قبل پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں موجود تھیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
    چیمپئینز ٹرافی میں کرکٹ ایکشن سے قبل رنگارنگ تقریب کا اسٹیج سج گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں اہم شخصیات اور کرکٹرز موجود ہوں گے، کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
    سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہم نیوزی لینڈ سے ہار گئے۔ یہ کوئی نئی بات، حیران کن بات یا حیرت انگیز بات نہیں۔ ہم کبھی کبھی بہت اچھا کھیل جاتے ہیں اتنا اچھا کہ ٹیم خود بھی حیران ہوتی ہوگی کہ ہم اس قدر بھی اچھا کھیل سکتے ہیں کیونکہ کبھی کبھی قوم کو خوش کرنے کے لئے اچھا کھیلنا پڑتا ہے۔ ایک اور بات ہمارا تُکا بھی تو لگ جاتا ہے اور کئی شاندار اننگز ہم نے تُکے کے ساتھ کھیلی ہیں۔ سائوتھ افریقہ کے خلاف بھی ایک ایسا ہی تُکا تھا جو ٹیم سے لگ گیا۔ دوسری بات یہ کہ ہم بہت شہنشائیت مزاج کے مالک ہیں۔ ایک بار جس کے پیچھے لگ جائیں اس وقت تک...
    لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا اسٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کے لیے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔  آئینی بینچز  نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں ایک ہزار 7 سو 65 مقدمات نمٹائے۔ دو رکنی آئینی بینچز نے ایک ماہ ایک ہزار 5 سو 45 مقدمات نمٹائے، یکم جنوری سے 31 جنوری تک سنگل بینچز نے 220 مختلف مقدمات نمٹائے۔ پرنسپل سیٹ کراچی میں 4 آئینی بینچز نے ایک ماہ میں ایک ہزار 252 مقدمات نمٹائے، سرکٹ بینچ سکھر  نے ایک ماہ میں 74 مقدمات نمٹائے، حیدر آباد سرکٹ بینچ نے 117 مقدمات نمٹائے، لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے 45 جبکہ میر پور خاص سرکٹ بینچ نے 57 مقدمات نمٹائے۔ سنگل بینچز نے کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی...
     (محمد حسن) نامور شاعر ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآبادمیں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جُھلس کر انتقال کرگئے۔  صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے المناک سانحے پر دل افسردہ ہے،وہ ادب اورشاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے۔  سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس کوواقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  صوبائی وزیر نے کہاکہ میں ڈاکٹر آکاش انصاری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔ 
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی  وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
    اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے 28 فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔  چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں آٹھ سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غفار علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کے نام پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے ریکارڈ برابر کردیا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 123 اننگز میں تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 واں رن لے کر یہ اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں...
    پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...