Daily Ausaf:
2025-04-13@17:17:13 GMT

چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔

کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے۔ اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گا۔گیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین کو خطرناک باؤلنگ کراتی ہے۔ جس میں تیز گیند، اسپن بال سمیت دیگر شامل ہیں۔ شائقین بلے کو اٹھائیں گے اور بطخ کا سامنا کریں گے۔ جس میں صارف چوکے اور چھکے مار کر اسکور ریکارڈ بنا سکتا ہے۔

کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی صورت میں بطخ کھلاڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک زبردست قہقہہ لگاتی ہے۔کھلاڑی کی طرف سے چوکے، چھکے اور رنز میں اضافے کو ٹیم کے اسکور میں شامل کیا جاتا ہے۔ اور یوں ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ گیم میں اس وقت بھارت نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: منی کپ

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔

تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔

دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔

کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔

ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا
  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • کر کٹ بخار عروج پر،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی