کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

 آئینی بینچز  نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں ایک ہزار 7 سو 65 مقدمات نمٹائے۔ دو رکنی آئینی بینچز نے ایک ماہ ایک ہزار 5 سو 45 مقدمات نمٹائے، یکم جنوری سے 31 جنوری تک سنگل بینچز نے 220 مختلف مقدمات نمٹائے۔

پرنسپل سیٹ کراچی میں 4 آئینی بینچز نے ایک ماہ میں ایک ہزار 252 مقدمات نمٹائے، سرکٹ بینچ سکھر  نے ایک ماہ میں 74 مقدمات نمٹائے، حیدر آباد سرکٹ بینچ نے 117 مقدمات نمٹائے، لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے 45 جبکہ میر پور خاص سرکٹ بینچ نے 57 مقدمات نمٹائے۔

سنگل بینچز نے کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص سرکٹ بینچز نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مقدمات نمٹائے نے ایک ماہ سرکٹ بینچ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: شہری کی غیرقانونی حراست کے کیس میں آئی جی سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں آئی جی اسلام آباد اور ایس پی پولیس رورل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔  

عدالت نے تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ مغوی علی محمد کا بیان ریکارڈ کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔  

درخواست گزار کی جانب سے معروف وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد کو رہا کیا۔  

شیر افضل مروت نے عدالت کو مزید بتایا کہ علی محمد کے مطابق غیرقانونی حراست کے مقام پر متعدد مرد و خواتین بھی قید تھے۔  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد کی تصویر بنا کر ریکارڈ پر لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر کو 8اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • عمر ایوب کی مقدمات میں 35 روزکے لیے حفاظتی ضمانت منظور
  • پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی کارکردگی مثالی قرار، این جی او کی اصلاحاتی رپورٹ
  • اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: شہری کی غیرقانونی حراست کے کیس میں آئی جی سے رپورٹ طلب
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
  • کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط